سنچری کی تکمیل نہ ہونے میں میری اپنی ہی غلطی تھی،بابراعظم

سنچری کی تکمیل نہ ہونے میں میری اپنی ہی غلطی تھی،بابراعظم

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے مرد میدان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سنچری مکمل نہ ہونے میں ان کی اپنی ہی غلطی تھی کہ وہ تھوڑا سا مزید تیز نہیں کھیل سکے لیکن اہم ترین بات یہ ہے کہ فخر زمان کے ساتھ دباؤ کے بغیر اننگز کا آغاز پرلطف ثابت ہوتا ہے۔بابراعظم کے مطابق انہیں سنچری بنانے کا موقع نہیں مل سکا تو اس میں بھی ان کی اپنی غلطی تھی کیونکہ انہیں ٹیم کی جانب سے یہ پلان ملا تھا کہ پورے بیس اورز تک بیٹنگ کرنا ہے اور اس پہلو کے پیش نظر انہوں نے دوسری جانب توجہ ہی نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے میں اس وجہ سے زیادہ لطف محسوس ہوتا ہے کہ وہ دباؤ قائم نہیں رہنے دیتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی قدرتی بیٹنگ کرنے کا موقع مل جاتا ہے لیکن فخر زمان اس بار جلد آؤٹ ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں سنچری نہ کرنے کا افسوس تو ہے مگر خوشی اس بات کی بھی ہے کہ پاکستان نے میچ جیتا اور سیریز بھی محفوظ ہو گئی جو زیادہ اہم پہلو ہے۔