بھارتی وکٹ کیپر مہندر دھونی پدم بھوشن ایوارڈ کے مستحق

بھارتی وکٹ کیپر مہندر دھونی پدم بھوشن ایوارڈ کے مستحق

بھارتی وکٹ کیپر مہندرسنگھ دھونی کو کرکٹ میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ملک کے تیسرے بڑے سویلین ایوارڈ پدم بھوشن سے نوازدیا گیا۔ راشٹر پتی بھون میں ہونے والی تقریب میں انہوں نے اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کی وردی پہن کر شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت رام ناتھ کووند نے انہیں ایوارڈ پیش کیا۔ حیران کن طور پر یہ تقریب اسی دن منعقد ہوئی جب سات برس قبل بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ تقریب میں کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو بھی اسنوکر میں غیر معمولی فتوحات پر پدم بھوشن اعزاز دیا گیا۔