آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کا ٹخنے کی سرجری کا فیصلہ

آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کا ٹخنے کی سرجری کا فیصلہ

 آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش نے ٹخنے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کر لیا ،جس کے باعث وہ انگلش کاؤنٹی سیزن کے ابتدائی میچز میں سرے کلب کو دستیاب نہیں ہوں گے ، ستمبر اکتوبر میں پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔ 26سالہ آل راؤنڈر مچل مارش آسٹریلوی ٹیم میں واپسی کے بعد بھرپور فارم میں ہیں، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ان کی بیٹنگ اوسط 45 رہی لیکن انجری کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر کرکٹ میدانوں سے دور رہنا پڑے گا۔