زیڈان کا رونالڈو کے ’’بائیسکل کک گول ‘‘کو بہترین ماننے سے انکار

زیڈان کا رونالڈو کے ’’بائیسکل کک گول ‘‘کو بہترین ماننے سے انکار

پرتگال اور رئیل میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانورونالڈو کے ’’بائیسکل کک گول ‘‘نے دنیا بھر کے شائقین کو سحر میں مبتلا کردیا تاہم سابق فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان نے اس گول کو فٹبال کی تاریخ کا ایک خوبصورت گول تو قرار دیاہے لیکن اپنے 2002میں گلاسگو کے مقام پر کئے گول سے کمتر کہاہے۔رونالڈو نے جیوونٹس کیخلا ف میچ میں 2گول کئے تھے اور وہ مسلسل 10میچز میں گول کرنے والے دنیاکے پہلے فٹبالر بھی بن گئے ہیں۔ان کو گول کو دنیا بھر میں سراہا گیا تاہم زیڈان نے اسے اپنے گو ل سے بہتر ماننے سے انکارکردیاہے۔