میگن اسکٹ ٹی ٹوئنٹی ہیٹ ٹرک کرنے والی ساتویں بالر قرار

میگن اسکٹ ٹی ٹوئنٹی ہیٹ ٹرک کرنے والی ساتویں بالر قرار

میگن اسکٹ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی آسٹریلین اور دنیا کی ساتویں بالر بن گئیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ بھارت کیخلاف میتھالی راج ، سمر تی مندھانا اور دیپتی شرما کو مسلسل تین گیندوں پر آؤٹ کر کے انجام دیا۔ ان سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ بالر اسماویہ اقبال ،ثناء میر، ایکتا بشٹ، مریزانے کیپ، اینا پیٹرسن اورنٹالی اسکیور بھی یہ اعزاز پا چکی ہیں۔ میگن اسکٹ کے مطابق وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن اور یہ کارنامہ انجام دینے پر انتہائی مسرور ہیں اورآئندہ بھی عمدہ کھیل پیش کریں گی۔