کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا

کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا


ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین نے ریپر، پروڈیوسر و فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ سے طلاق کیلئے مقدمہ دائر کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا تقریباً 7 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہے اور دونوں کے چار بچے ہیں۔ازدواجی مشکلات کی کئی ماہ سے گردش کر رہی افواہوں کے بعد سلیبرٹی نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی نے یہ خبر بریک کی ہے۔دونوں میں سے کسی نے بھی فی الحال عوامی طور پر اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ ریئلیٹی ٹی وی اسٹار نے بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست کی ہے۔ یہ جوڑا دنیا کے سب سے معروف اسٹارز میں سے ہے اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں انتہائی کامیاب ہیں۔