مغربی طرز کا لباس پہننے پر منال اور صبور تنقید کی زد میں

مغربی طرز کا لباس پہننے پر منال اور صبور تنقید کی زد میں

کراچی: اداکار احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں مغربی طرز کا لباس پہننے پر اداکارہ منال خان اور صبورعلی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

حال ہی میں احسن خان نے منال خان اور صبورعلی کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ یہ شو ابھی آن ایئر تو نہیں ہوا لیکن احسن خان نے انسٹا اسٹوری پر شو کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں۔ جن میں منال خان اور صبور علی مغربی طرز کا قدرے بولڈ لباس پہنے ہوئی ہیں۔
اداکارہ منال خان اور صبور علی نے حال ہی میں ڈراماسیریل ’’جلن‘‘ اور ’’فطرت‘‘ میں منفی کردار نبھائے تھے اور  ڈراما سیریل ’’فطرت‘‘ میں صبور علی کی ڈریسنگ بہت ہی بولڈ تھی۔
شو کے دوران احسن خان نے ان سے منفی کردارادا کرنے کی وجہ پوچھی تو صبور علی نے کہا ہم ان کرداروں کے ذریعے معاشرے کی عکاسی کررہے ہیں اور اپنے کرداروں سے لوگوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اس طرح کے لوگوں سے بچیں۔
ان دونوں ڈراموں میں کیے جانے والے کرداروں کی وجہ سے منال خان اور صبور علی کا تاثر سوشل میڈیا پر کافی منفی ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بولڈ ڈریسنگ کرنے پر ان دونوں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔