ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل

ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل

قبرض: اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔

قبرص میں ایک سمت کے دوران سینئر اماراتی عہدیدار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد خطے میں خوشحالی اور استحکام قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا تھا، اس کے علاوہ مشرقی وسطیٰ میں استحکام اور علاقائی امن کے لیے ہم نے ایران سمیت دیگر چیلنجز پر بھی کھل کر گفتگو کی، اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا وہ کرے گا۔