روس کا بھی امریکا پر پابندیاں عائد کرنے اور سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ

روس کا بھی امریکا پر پابندیاں عائد کرنے اور سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ

ماسکو:  امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکا کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے اور 8 امریکی عہدیداروں پر پابندی سمیت امریکی این جی اوز کی ملک میں جاری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔