” بریکنگ: اونٹاریو میں کووڈ-19 کے 2،320 نئے کیسز اور 32 اموات کی اطلاع“۔

” بریکنگ: اونٹاریو میں کووڈ-19 کے 2،320 نئے کیسز اور 32 اموات کی اطلاع“۔

اونٹاریو میں بدھ کے روز 2،300 سے زیادہ کووڈ 19 واقعات اور 32 اموات کی اطلاع ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے عہدےداروں نے 2،320 نئے کورونا متاثرین کا اندراج کیا۔ صوبہ میں پیر کے روز 2،716 ، اتوار کو 3،216 اور ہفتہ کو 2،864 کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا مریضوں سات روزہ اوسط تعداد 2،826 ہے جو پچھلے سات دن کی اوسط تعداد 3،432 کے مقابلے میں قابل ذکر کمی ہے۔ اونٹاریو میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد اب 8،374 ہے۔ مزید 3،477 افراد اس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اونٹاریو نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران قریب 45،700 نمونوں کے ٹیسٹ کیۓ، پچھلے دن 28،109 ٹیسٹ تھے۔ جانچ میں اضافے نے صوبے کی مثبت شرح کو 6.4 فیصد تک پہنچانے میں مدد کی ، جبکہ منگل کے روز  یہ شرح 8.5 فیصد تھی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 1،673 افراد کو اسپتال داخل کرایا گیا ، ایک دن پہلے سے یہ تعداد 109 کم ہے۔ ایک دن قبل اسپتال میں داخل ہونے والے 802 مریضوں میں سے 776 آئی سی یو میں تھے ، اور 559 وینٹی لیٹر کی مدد سے سانس لے رہے تھے۔