” اونٹاریو:  اگلے ہفتے آسٹرا زینیکا ویکسین کی 250،000 مزید خوراکیں وصول کرنے کی توقع کر رہا ہے“۔

” اونٹاریو: اگلے ہفتے آسٹرا زینیکا ویکسین کی 250،000 مزید خوراکیں وصول کرنے کی توقع کر رہا ہے“۔

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بدھ کی صبح تصدیق کی کہ ایک اطلاع کے مطابق اونٹاریو کو اگلے ہفتے کے دوران آسٹرا زینیکا ویکسین کی 250،000  مزید خوراکیں ملیں گی۔ لیکن ان خوراکوں کو صوباٸ حکومت کے منگل کے اعلان کے بعد دوسری مرتبہ کی خوراک دینے کے لیۓ محفوظ کرلیا جائے گا کیوں کہ آسٹرا زینیکا ویکسین کو پہلی خوراک کے طور پر دینے کے بعد نایاب لیکن سنگین اثرات دیکھنے کو ملے۔ صوبے کے چیف میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر ڈیوڈ ولیمز نے منگل کو کہا کہ نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی خوراک کے طور پر دی جانے والی آسٹرا زینیکا ویکسین س تھرومبوٹک تھرمبوسائٹوپینیا (VITT) کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے اور یہ سینڈروم 125،000 میں سے ایک کی بجائے 60،000 افراد میں سے ایک کو ہوسکتا ہے۔ اونٹاریو میں ، آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی خوراک استعمال کرنے والوں میں خون کے جمنے کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، یہ تشویش ناک ہے۔             
              ولیمز نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں صوبے میں فائزر ویکسین کی سپلائی میں اضافہ کا مطلب ہے کہ اونٹاریو اس پوزیشن میں ہے جہاں وہ بہت زیادہ احتیاط کرنے کے لئے آسٹرا زینیکا کا استعمال ابھی معطل کر سکتا ہے۔ اس وقت اونٹاریو میں آسٹرا زینیکا ویکسین کی تقریباً 50،000 خوراکیں تاحال استعمال نہیں کی گئیں ہیں۔ صوباٸ حکومت  بچ جانے والی خوراکوں کو خراب ہونے سے بچانے کے لیۓ مقررہ میعاد سے پہلے ہی استعمال کرنےکی کوشش کرے  گی۔ عہدے داروں نے بتایا کہ برطانیہ کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان لوگوں میں خون جمنے کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوا ہے جو آسٹرا زینیکا کو بطور دوسری خوراک استعمال کرتے ہیں۔ صوباٸ حکام یہ بھی درخواست کررہے ہیں کہ کینیڈا کی امیونائزیشن سے متعلق قومی مشاورتی کمیٹی (این اے سی آئی) کووڈ-19 ویکسینز کے صحیح استعمال کے بارے میں رہنماٸ فراہم کرے ، جس میں پہلی خوراک کے طور پر آسٹرا زینیکا وصول کرنے والوں کے لئے دوسری خوراکوں کے لئے ایم آر این اے ویکسین کا استعمال بھی شامل ہے۔ 
          بدھ کی صبح ایک بریفنگ کے دوران ، صوباٸ حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اس کا منصوبہ جون میں 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنا ہے لیکن اس بارے میں ابھی کوٸ تفصیلی ٹائم لائن فراہم نہیں کی گئی۔ اس ماہ کے شروع میں ، ہیلتھ کینیڈا نے 12 سال تک کم عمر بچوں میں استعمال کے لیۓ فائزر ویکسین کی منظوری دی تھی۔ محکمہ صحت کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا مقصد اونٹاریو میں رواں ماہ کے آخر تک اور  65 فیصد بالغ افراد کو پہلی خوراک کا انتظام کرنا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا کی شدت والے علاقوں میں تقریباً 54 فی صد بالغ افراد نے اپنی پہلی خوراک حاصل کی ہے۔آئندہ ہفتہ تک صوبے بھر میں کل 1،630 سائٹس کے ساتھ مزید فارمیسیوں میں فائزر اور موڈرنا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 24 مئی کے ہفتے کے دوران ، صوبے میں 2،490 فارمیسیوں میں شہریوں کی ویکسینیشن کی توقع ہے۔