”  سرحدوں پر مزید پابندیاں نہ لگانے پر پریمیٸر ڈگ فورڈ کی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر سخت تنقید“۔

” سرحدوں پر مزید پابندیاں نہ لگانے پر پریمیٸر ڈگ فورڈ کی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر سخت تنقید“۔

پریمیٸر ڈگ فورڈ نے جمعرات کو وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سرحد پر مزید پابندیاں عاٸد نہ کرنے پر ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  کووڈ 19 کی مختلف قسم  کو ملک میں نہ آنے دینےکے لیۓ سرحدوں پر سختی کی جانا چاہیۓ۔ جمعرات کی سہ پہر ایک نیوز کانفرنس کے دوران فورڈ نے کہا کہ وبا کو  روکنے کے  لیۓ دو مرتبہ ویکسینیشن اور سرحد پر پابندیاں عاٸد کرنا ٹروڈو کی ذمہ داری ہے جس کے لیۓ وہ جواب دہ ہیں۔  ہمیں اور ویکسینیں مل رہی ہیں جو اچھی بات ہے ، ہم اس کے لئے شکر گزار ہیں لیکن سرحدوں کو محفوظ بنانا بھی بہت ضروری ہے اور یہ ہو ہی نہیں رہا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ موجودہ سرحدی اقدامات کورونا کے مہلک متعدی اثرات کو کینیڈا سے باہر رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ فورڈ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ صوبہ بھر میں اسٹے ایٹ ہوم آرڈر میں کم از کم 2 جون تک توسیع کردی جائے گی۔ فورڈ کے یہ ریمارکس ان کی حکومت کی طرف سے ٹروڈو اور وفاقی عہدیداروں کو چار خطوط بھیجنے کے بعد آئے ہیں جن میں سرحدوں پر پابندیاں بڑھانے کی ضرورت  و اہمیت کو بیان کیا گیا ہے ، کیونکہ کووڈ-19 کی مختلف اقسام بیرون ملک اور ملک کے اندر پھیل رہی ہیں۔
                       اس سے قبل جمعرات کو ، ٹروڈو نے ایک ٹی وی نیوز چینل پر فورڈ کے تازہ خط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس مشکل وقت میں اونٹاریوں کی ہر طرح سے حمایت کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ڈگ فورڈ اس نازک وقت میں اتنے اہم ایشو پہ پہ سیاست جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹروڈو نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو کم کرنے کے لئے تیز رفتار اقدامات کیے ہیں اور مزید پابندیاں عائد کرنے کے لئے اونٹاریو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
                            انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے دو ہفتے قبل فورڈ اور دیگر پریمیٸرز سے سرحد پر مزید پابندیاں کرنے کے لیۓ بات کی تھی لیکن اونٹاریو سے اس کے بارے میں یہ تفصیلات کبھی نہیں ملیں کہ ان پابندیوں کو کیسے لاگو کیا جائے۔ ٹروڈو نے کہا ،کہ  ہم مل کر کام کریں گے  اور کورونا کو شکست دینے کے لیۓ ان پابندیوں کو سخت کریں گے۔"