کینیڈا کا پلین کریش حادثے  میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو مستقل رہائش دینے کا اعلان۔

کینیڈا کا پلین کریش حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو مستقل رہائش دینے کا اعلان۔

اوٹاوا - امیگریشن کے وزیر مارکو مینڈسینو نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایسے افراد جن کی موت دو بڑی ایئر لائن کمپنی کے حادثے میں ہو ئی ہے ان کے اہل خانہ کینیڈا میں مستقل رہائشی بن سکتے ہیں۔ان  دو بڑی ایئر لائن کمپنی کے نام ہیں یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائن  کی پرواز 752اور ایتھوپین ائرلائن کی پرواز  302ہیں ۔اس پالیسی کے تحت متاثرین کا کینیڈا کا شہری ہونا لازم ہے۔
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ عوامی پالیسی  11 مئی 2022 ء تک برقرار رہے گی۔اس پالیسی کا مقصد ان دو پروازں کے  متاثرین کو انصاف دینا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق جنوری ، 2020 کو  یوکرائن  جیٹ لائنر کو ایرانی سطح پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔اور ایتھوپیا ایئرلائن کا مسافر طیارہ 10 مارچ ، 2019 کو ادیس ابابا کے قریب گر کر تباہ ہوا  تھا۔