پچھلے 3 ہفتوں میں 1،000 سے زاٸد مرتبہ بڑے اجتماعات کی وجہ سے ٹورنٹو پولیس نے جُرمانہ عاٸد کیا“

پچھلے 3 ہفتوں میں 1،000 سے زاٸد مرتبہ بڑے اجتماعات کی وجہ سے ٹورنٹو پولیس نے جُرمانہ عاٸد کیا“

ٹورنٹو پولیس نے 22 اپریل کو ، بڑے اجتماعات کی اطلاعات پر کارواٸ کرنے کے لئے  16 ٹیمیں ترتیب دی ہیں۔ بڑے اجتماعات اس وقت 8 اپریل سے نافذ والے اسٹے ایٹ ہوم حکم کے تحت ممنوع ہیں۔ اسٹاف سپرنٹنڈنٹ رینڈی کارٹر نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ، "  تواناٸ سے  بھرپور ہماری ٹیمیں ایک ہفتہ میں 300 سے زیادہ فون کالز پہ کارواٸ کر رہی ہیں۔ پولیس افسران لوگوں یا کاروں کو روکنے  یا محض شک کی بنیاد پہ گھروں میں داخل ہوکے کارواٸ کرنے کے مجاز نہیں لیکن وہ کسی گھر  میں تب داخل ہوسکتے ہیں اگر ان کے پاس اس قسم کی کسی بات کا یقین کرنے کے لئے مناسب بنیاد موجود ہو جیسے لاؤڈ ہاؤس پارٹی۔ اگر اسٹے ایٹ ہوم کی عدم تعمیل کا ثبوت مل جاۓ تو افسران اس کے ذمہ داران کے لئے جرمانے کا ٹکٹ اور سمن جاری کرسکتے ہیں۔
              " اگر آپ کہیں باہر پارٹی کررہے ہیں اور پولیس وہاں پر آجائے تو آپ ٹکٹ کے لیۓ تیار رہیۓ ،" کارٹر نے جمعہ کو ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا۔ " قوانین کی پاسداری کی جاسکتی ہے اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہم ان پر عمل کریں۔" ٹیموں کے ترتیب دیۓ جانے کے بعد سے ، 7 مئی سے 13 مئی کے ہفتے میں 400 سے زیادہ ٹکٹ جاری ہونے کے ساتھ ، افسران نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 1،017 صوبائی اور فوجداری الزامات عائد کردیئے ہیں۔ اس ہفتے پولیس نے بتایا کہ انھوں نے ڈنڈاس اور بیورلی اسٹریٹ کے علاقوں میں منعقدہ ایک پارٹی پہ چھاپہ مارا اور اسٹے ایٹ ہوم کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ذمہ داران پر مخلف مدات میں  24 الزامات عائد کیۓ اور 13،000 ڈالر مالیت کی شراب ضبط کی گئی۔ 
              کارٹر نے بتایا کہ ہماری ٹیمیں قانون کی خلاف ورزی کی اطلاعات پر کارواٸ کرتی رہیں گی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو. 750 ڈالر کے ٹکٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس شہریوں سے مطالبہ کررہی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی بڑے  اجتماع کی جو ان کے علم میں آۓ، اطلاع دیں اور جب تک کہ ایسا کرنا محفوظ نہ ہو اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔ " کارٹر نے کہا ، دو چیزیں ہیں ، ایک ، آپ بیمار ہوسکتے ہیں ، آپ کسی اور کو بیمار کرسکتے ہیں ، لیکن آپ کو بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ اسٹے ایٹ ہوم کے آرڈر کے تحت ، شہریوں کو صرف کام ، طبی وجوہات ، گروسری خریدنے اور ورزش کے لئے باہر جانے کی اجازت ہے.