” اوٹاوا: بل سی -10 سوشل میڈیا صارفین کے آزادی اظہار رائے کو متاثر نہیں کرے گا، محکمہ قانون“۔

” اوٹاوا: بل سی -10 سوشل میڈیا صارفین کے آزادی اظہار رائے کو متاثر نہیں کرے گا، محکمہ قانون“۔

اس ہفتے محکمہ قانون کے عہدے داروں کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بل سی -10 کے نام سے جانا جانے والا یہ قانون سوشل میڈیا صارفین کے اظہار رائے کی آزادی میں مداخلت نہیں کرے گا۔ اگرچہ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ اس بیان سے متاثر نظر نہیں آۓ۔ ، تاہم انھوں نے وزیر قانون ڈیوڈ لیمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بل سے متعلق تنازعات کی وضاحت کرنے کے لئے ہاؤس آف کامنز کی کمیٹی کے سامنے آئیں۔ اس کمیٹی کا کام اس وقت سے تعطل کا شکار ہے جب سے پینل میں شامل لبرل ممبران پارلیمنٹ نے صارفین سے  متعلق قانون سازی کے ایک حصے کو کاٹنے کی کوشش کی تھی۔
          ناقدین کا کہنا ہے کہ اس بل سے تبدیلی کے حقوق اور آزادی کے چارٹر کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ گیل بیلٹ نے جمعہ کو کمیٹی کو بتایا کہ بل سی -10 کینیڈا کے ریڈیو ٹیلی ویژن اور ٹیلی مواصلات کمیشن کو بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کچھ سرگرمیوں کو منظم کرنے کا اختیار دینا ہے۔ انھوں نے کہا ، پارلیمانی سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جولی ڈابروسن نے گزشتہ ہفتے فرانسیسی زبان میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ”صارفین کی سوشل میڈیا پوسٹوں کو تو سنسر کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ سب کبھی بھی کسی کو اپنا مواد آن لائن ڈالنے اور اسے شیئر کرنے سے روکے بغیر کیا جائے گا۔ ہم افراد کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔ ہم ویب کمپنیاں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، جو تقریباً تمام امریکی کمپنیاں ہیں۔ ہمارا مقصد واضح ہے۔ ان بڑی بڑی کمپنیوں پر قابو پانا جو ہر سال کینیڈا میں سینکڑوں ملین ڈالر کماتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ  یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہمارے تخلیق کاروں اور فنکاروں کو ان کے کام کے عوض زیادہ بہتر ادائیگی اور زیادہ آن لائن کوریج دی جائے۔ 
                اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پیر کے روز لیمیٹی اور گیل بیلٹ کو 11 رکنی پینل کے سامنے پیش ہونے کی دعوت دی۔
کنزرویٹو کے رکن پارلیمنٹ کیون وا نے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ وزیر انصاف اس مسٸلے کے بارے میں غور و فکر بالکل نہیں کررہے ہیں۔" دیگر افراد نے اس بات سے اتفاق کیا، لبرل انتھونی ہاؤس فادر اور  ڈیموکریٹ ہیدر میک فیرسن دونوں کا یہ کہنا تھا  کہ وہ مایوس ہیں اور کنزرویٹو اسکاٹ ایچی سن نے کہا ہے کہ لیمیٹی کی غیر موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ کمیٹی کی اُن کی نظر میں کوٸ حیثیت نہیں ہے۔ ایچی سن نے کہا ، "مجھے انتہاٸ حیرت ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے کیا مسٹر لیمیٹی اس کی وضاحت نہیں کرسکتے“۔ طویل بحث و مباحثے کے بعد ، کمیٹی نے یہ تحریک پیش کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت وہ وزیر قانون کو منگل یا بدھ کو کمیٹی میں پیش ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ نائب وزیر انصاف نتھالی ڈورون نے جمعہ کو کہا کہ ترمیمی بل کے ذریعہ چارٹر کے تحت دیۓ گۓ حقوق اور آزادیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔"