کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتےہیں، وزیراعظم پاکستان

کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتےہیں، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ اسد عمر کو جی بی پیکچ کےلئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان دورے کے موقع پر ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیساہوتا ہےتاہم کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکج بڑاکارنامہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، پاکستان کے رہنے والوں کو نہیں پتا کہ یہ علاقہ کتنا خوبصورت ہے، جی بی کااصل پوٹینشل سیاحت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی برآمدات 25 ارب ڈالر ہے، سوئٹزرلینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں،مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی ذات کوفائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتےہیں، ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتارہتاہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ ملک سے باہربھیجتے ہیں، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔