شاہین بغیر آرام کے مسلسل اونچی پرواز کا شوقین

شاہین بغیر آرام کے مسلسل اونچی پرواز کا شوقین

کراچی: شاہین بغیر آرام کے مسلسل اونچی پرواز کا شوقین ہے جب کہ جنوبی افریقہ سے سیریز میں نوجوان پیسرکی غیرمتاثر کن کارکردگی کو نان اسٹاپ کرکٹ کے سبب تھکاوٹ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ سے سیریزکے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شاہین شاہ آفریدی  نے 32.33 کی بھاری اوسط سے محض 6 وکٹیں ہی لیں،ٹی 20 سیریز میں تو ان کی کارکردگی مزید غیرمتاثر کن رہی اور 4 میچز میں 44.33 کی ایوریج سے صرف 3پلیئرز کوہی آؤٹ کر سکے،کرکٹ کے حلقے ان کی ایسی کارکردگی کا سبب مسلسل کرکٹ کھیلنے سے تھکاوٹ کا شکار ہونے کو قرار دے رہے ہیں