جنوبی اونٹاریو میں جنگل میں لگنے والی آگ کے دھوئیں نے جنوب کی سمت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شمال مغربی اونٹاریو میں جنگل میں لگنے والی آگ کے دھوئیں کا رخ جنوب کی طرف ہے۔ انوائرنمنٹ کینیڈا نے ایک بیان میں کہا ، “شمال مغربی اونٹاریو میں جنگل میں لگنے والی آگ کا شدید دھواں جنوبی اونٹاریو کی طرف بڑھ رہا ہے کیوں کہ ہوا کا رخ اسی سمت ہے۔” اس دھوٸیں کی وجہ سے بیشتر مقامات پر آلودگی کی اطلاع ملی ہے۔ دھواں جتنا زمین کی سطح سے قریب ہوگا فضا میں آلُودگی کا تناسب اتنا ہی بڑھتا جاتا ہے۔ انواٸرمنٹ کینیڈا نے کہا ، “جنگل کی آگ کا دھواں زہریلے ذرات اور گیسوں کا ایک مرکب ہے جس میں بہت سے کیمیکل شامل ہیں جو آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔” جنگل کی آگ کے دھواں کے نقصانات کی ممکنہ علامات میں کھانسی ، گلے میں جلن ، سر درد یا سانس لینے میں دقت ہوسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ، “بچے ، بزرگ اور قلبی اور پھیپھڑوں کی بیماری جیسے دمہ جیسے افراد کو خاص طور پر خطرہ لاحق ہے۔ قدرتی وسائل کی وزارت کے مطابق ، اونٹاریو میں رواں سیزن میں مجموعی طور پر 724 مرتبہ آگ لگی ہے ، جبکہ اسی تاریخ تک پچھلے سال یہ تعداد 414 تھی۔ 18 سالہ ریکارڈ کے مطابق جولائی تک ہر سال اوسطاً 458 آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ انوائرمنٹ کینیڈا نے کہا کہ جی ٹی اے میں منگل کے روز فضا کی صورت حال میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ اس علاقے سے ٹھنڈ کی ایک لہر گزر رہی ہے۔

” جنوبی اونٹاریو میں جنگل میں آگ کا دھواں پھیل گیا“۔
