نارتھ یارک پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ یارک میں رات گئے فائرنگ کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔ زخم شدید نوعیت کے ہیں لیکن ان سے بچے کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔ یہ واقعہ رات 11 بجے سے کچھ ہی پہلے جین اسٹریٹ اور فالسٹاف ایونیو کے قریب پیش آیا۔ افسران کو سب سے پہلے علاقے میں فاٸرنگ کی اطلاع کے لیے بلایا گیا اور جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے ایک 12 سالہ بچے کو فاٸرنگ سے زخمی پایا۔ متاثرہ بچے کو شدید زخموں کے لیے ٹراما سینٹر لے جایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس شوٹنگ سے کچھ دیر پہلے ، قریب کھیل کے میدان میں فاٸرنگ کی گٸ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی میں فرار ہوگئے۔ پولیس افسران ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے سے ویڈیو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علاقے سے ڈیش کیمرے کی فوٹیج میں نظر آنے والے کسی بھی شخص کے کہیں دکھاٸ دینے کی صورت میں عوام سے کہا جارہا ہے کہ وہ تفتیش کار افسروں سے رابطہ کریں۔ K9 یونٹ کے ارکان 12 ڈویژن اور آس پاس کے ڈویژنوں کے افسران کے ساتھ ہیں ، جو تحقیقات کر رہے ہیں۔

”شمالی یارک میں فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شدید زخمی“۔
