ٹوکیو: کینیڈا کے آندرے ڈی گراس نے مسلسل دوسرے اولمپکس میں مردوں کے 100 میٹر میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اونٹاریو کے مارکھم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان کھلاڑی نے ریس کے مشکل آغاز سے ہی اپنی صلاحیت اور برتری کا مظاہرہ کیا اور 9.89 ریکارڈ وقت میں تیسرے نمبر پر آیا۔ امریکی فریڈ کرلی نے 9.84 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کی اور چاندی کا تمغہ پایا۔ اٹلی کے لامونٹ جیکبز نے 9.80 کے ریکارڈ وقت میں طلائی تمغہ جیتا۔ تینوں تمغہ جیتنے والوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ٹوکیو اولمپکس میں کینیڈا کا پہلا ٹریک اینڈ فیلڈ میڈل ہے۔ یہ ڈی گراسی کے کیریٸر کا ایک اور نمایاں اعزاز ہے اور اتفاق یہ ہے کہ انھوں نے 2016 اولمپکس اور 2019 ورلڈ چیمپئن شپ دونوں میں 100 میں کانسی کا تمغہ ہی جیتا تھا۔ دو گھنٹے پہلے ڈی گراسی ریس میں 9.98 کے وقت کے ساتھ سیمی فائنل میں دوسرے اور مجموعی طور پر ساتویں نمبر پر رہا۔ ڈی گراسی ٹوکیو میں میڈل پانے والا پہلا کینیڈین مرد کھلاڑی ہے۔ سوئمنگ سپر اسٹار پینی اولیکسیک کی قیادت میں ، خواتین نے کینیڈا کے 13 تمغے حاصل کرلیۓ تھے۔

” آندرے ڈی گراسی نے کانسی کا تمغہ جیتا“۔
