مونٹریال کے شمال مشرق کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مونٹریال پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی رات شہر کے شمال مشرقی علاقے میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان ویرونیک کامٹوئس کا کہنا ہے کہ شام 9 بجے کے قریب 911 کالیں کی گئیں۔ ریویری ڈیس پریریز کے رہائشی محلے میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ باہر سے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر گولیاں چلائی گئیں ، جس سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ایک موت کی تصدیق کی لیکن 2 دیگر متاثرین رات کے دوران فوت ہوگئے ، 2 زخمیوں کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور تفتیش کار فرانزک ٹیکنیشنز کے ساتھ جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ شہر کی ریویر ڈیس پریریز پوئنٹی آکس ٹریمبلس بورو کی میئر نے کہا کہ وہ پولیس کے ساتھ رابطے میں تھیں۔

” شمال مشرقی مونٹریال میں فاٸرنگ سے 3 افراد ہلاک“۔
