اونٹاریو میں پیر کو 168 نئے کووڈ-19 کیس رپورٹ ہوئے ، آج 164۔ پچھلے دو دنوں کے دوران اونٹاریو میں کووڈ-19 کے 300 سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور سات روز کی اوسط 200 سے تجاوز کر گئی۔ اونٹاریو کے صحت کے عہدے داروں نے پیر کے روز 168 اور منگل کو 164 نئے انفیکشن کی اطلاع دی ، جو اتوار کی تعداد 218 سے تھوڑی کم تھی لیکن پچھلے ہفتے 129 سے زیادہ تھی۔ نئے کیسز کی سات روزہ اوسط تعداد201 ہے جب کہ گزشتہ منگل کو یہ تعداد 157 تھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11،515 نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں حکام آج صوبہ بھر میں مثبت شرح 1.3 فیصد بتارہے ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے کی تعداد سے ایک فی صد زیادہ ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں وائرس سے متعلق مزید 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔ اونٹاریو کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں کمی جاری ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں اس وقت 106 کوویڈ 19 مریض ہیں ، جو گزشتہ ہفتے کی تعداد 127 سے کم ہیں۔

” اونٹاریو: آج کووڈ-19 کے 164 نۓ کیسز“۔
