اونٹاریو میں مسلسل دوسرے دن بھی 300 سے زائد نئے کووڈ-19 کیسز کی رپورٹ ہے اور یہ تعداد جون کے وسط کے بعد سے اب تک ایک دن کے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ صوبائی صحت کے عہدے داروں نے ہفتے کے روز 378 نئے کورونا وائرس انفیکشنز کو رجسٹر کیا ، جو جمعہ کو 340 اور ایک ہفتہ قبل 218 تھے۔ وسط جون میں 164 مریضوں کے رجسٹر ہونے کے بعد کے آج کے کیسز کی تعداد یعنی 384 ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ اونٹاریو میں جمعرات کو 213 ، بدھ کو 139 اور منگل کو 164 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ سات دن کی اوسط تعداد 231 ہے جو کہ ایک ہفتے قبل کی تعداد سے 183 قابل ذکر اضافہ ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے اوسط بڑھ رہی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نو مزید افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب 9،401 ہے۔ گزشتہ روز مزید 191 افراد وائرس سے صحت یاب ہوۓ۔ صوبے بھر میں 2،057 افعل کیسز ہیں۔ اونٹاریو کی لیبز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،800 سے زیادہ ٹیسٹ کیے ، جو گزشتہ روز کیۓ جانے والے 23،448 ٹیسٹوں کی تعداد سے معمولی سے کم ہیں۔ وزارت کے مطابق صوبے کی مثبت شرح اب 1.8 فیصد ہے جو جمعہ کے روز 1.4 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔ گریٹر ٹورنٹو ایریا میں ، ٹورنٹو نے 94 نئے کیسز درج کیے ، جو ایک دن پہلے 80 تھے ، جب کہ پیل ریجن میں 38 ، یارک ریجن میں 62 ، ڈرہم ریجن میں 20 اور ہالٹن میں پانچ کیس رپورٹ ہوئے۔ دریں اثنا ، ہملٹن میں 30 اور واٹر لو میں 20 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس وقت اونٹاریو بھر میں 111 مریض وائرس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں علاج حاصل کر رہے ہیں ، یہ تعداد ایک ہفتے پہلے کی تعداد سے ایک سے زیادہ ہے۔ جنوری 2020 سے اب تک 552،056 لیب سے تصدیق شدہ کورونا وائرس کیسز ریکارڈ پر ہیں اور 540،598 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کرنے کے بعد اونٹاریو میں 9.2 ملین سے زائد افراد کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔

”اونٹاریو: 378 نئے کووڈ-19 کیسز، 7 روزہ اوسط تعداد میں اضافہ۔“
