ٹورنٹو پولیس نے یارک ریجن سے تعلق رکھنے والے ان دو افراد کی شناخت کی ہے جنہیں کل کینسنگٹن مارکیٹ کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اتوار 8 اگست کو صبح 6 بجے سے کچھ پہلے کینسنگٹن مارکیٹ اور چائنا ٹاؤن سے متصل اسپادینا ایونیو اور ناساؤ اسٹریٹ کے علاقے میں فاٸرنگ ہوٸ۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ وہاں ایک پارٹی ہورہی تھی جب دو دیگر افراد گروپ کے قریب آئے اور ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ ایمرجنسی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چار افراد کو گولی لگنے سے زخمی پایا۔ ان میں سے دو نے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ دیا۔ مرنے والے متاثرین کی شناخت پیر کو 27 سالہ انتھونی ڈانگ اور مارکھم ہل کے 32 سالہ ژی ٹین کے طور پر ہوئی ہے۔ برنابی برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والا ایک 43 سالہ شخص مقامی ٹراما سینٹر میں سنگین ماٸل بہ صحت ہے ، جبکہ مارخم سے تعلق رکھنے والے ایک 31 سالہ شخص کا علاج کیا گیا ہے اور اسے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ “ہم ابھی نہیں جانتے کہ یہ ایک بقاعدہ سوچا سمجھا حملہ تھا یا نہیں لیکن ابھی اس بارے میں یہ سب کہنا بہت قبل از وقت ہے۔ کانسٹیبل لورا بربانٹ نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا۔ ” ہم اب بھی کسی بھی گواہ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، کوئی بھی جو اس وقت اس علاقے میں تھا جویہ بتاسکے کہ یہاں کیا ہوا۔” ایک ٹی وی نیوز چینل نے پیر کو نگرانی کی فوٹیج حاصل کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ فاٸرنگ کے وقت دو مرد اور ایک خاتون علاقے سے بھاگ رہے ہیں۔ پھر ایک اور نظر آیا جو زخمی ہے اور اس کے کندھے سے جہاں گولی لگی تھی، خون بہتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔ ابھی تک کسی ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ “میں آپ کو جو بتا سکتی ہوں وہ یہ ہے کہ وہ دو آدمی جنہوں نے پارٹی کے شرکا۶ پہ فاٸرنگ کی ، انھوں نے سیاہ لباس پہنا ہوا تھا اور چہروں پہ ماسک تھے ، ”بربانٹ نے کہا۔ “وہ سپاڈینا ایونیو پر شمال کی طرف روانہ ہوئے۔ لہذا ہم پوچھ رہے ہیں کہ کیا کوئی اس علاقے میں تھا جس نے دو آدمیوں کو ممکنہ طور پر بھاگتے ہوئے دیکھا ، اگر کسی نے انھیں دیکھا ہو تو براہ کرم ہمارے تفتیش کاروں سے رابطہ کرے کیوں کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ حملہ آور کون تھے۔ بربانٹ نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتیں کہ گروپ کے ارکان شوٹنگ سے پہلے ایک دوسرے کو جانتے تھے یا مشتبہ افراد کو۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ کسی ڈکیتی کا حصہ نہیں ہے۔ ٹورنٹو پولیس پیر کو علاقے میں واپس آگئی تاکہ رہائشیوں اور دکانداروں سے بات کی جائے تاکہ شوٹنگ کے حالات کو یکجا کیا جاسکے۔
تفتیش کار اتوار کے اوائل میں کسی بھی شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ جس نے حملہ آوروں کو دیکھا وہ شعبہ۶قتل کے حکمرانوں سے رابطہ کرے۔ وہ ان دکانداروں سے بھی اپیل کر رہے ہیں جو اتوار کو اپنی دکانوں پہ نہیں تھے، وہ اپنی نگرانی کی فوٹیج کا جائزہ لے سکیں اور اگر انہیں کوئی ایسی چیز نظر آئے جو پولیس کے لیۓ تفتیش میں مددگار ثابت ہو تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔ بربانٹ نے کہا ، “ہم اس علاقے کے ہر ایک دکان دار سے اپیل کر رہے ہیں ، اگر آپ ہمارے لیے اپنی ویڈیو دیکھ سکیں تو ہمارے لیۓ بہت آسانی ہوگی۔” علاقہ مکینوں نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا کہ وہ فائرنگ سے لرز گئے تھے۔ چائنا ٹاؤن بی آئی اے نے علاقے میں پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈانگ اور ٹین کے پوسٹ مارٹم منگل کو ہوں گے۔

” کینسنگٹن مارکیٹ میں فائرنگ واقعے کے 2 متوفیان کی شناخت“۔
