لندن: برطانوی شہر پلی متھ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ تاہم پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا ہے اور اس واقعے کو دہشتگردی کی کوئی کارروائی نہیں کہا گیا ہے۔
دیگر ذرائع نے کہا ہے کہ اس حملے میں مرنے والے افراد کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شام چھ بج کر کچھ منٹ پر کیہیم کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے شہریوں کو گھروں تک رہنے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں افواہوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔ پولیس نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ان کے پاس ہلاک شدگان کی کئی تصویر ہے تو اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔