ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے اسکول جانے کا سیزن قریب آرہا ہے ، بہت سے کینیڈین والدین بچوں اور نوعمروں میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوۓ کیسوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی بڑھتی ہوٸ تعداد کی اطلاعات سے پریشان ہیں۔ کچھ ایسی ہی صورت حال امریکہ میں بھی ہے۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کے مطابق ، اسپتال آنے والے مریضوں کی اکثریت ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر افراد کی ہے ، جسے اس نے “ہائپر انفیکٹیشن” کہا ہے۔ اگرچہ کینیڈا میں بھی ڈیلٹا متاثرین میں اضافہ ہورہا ہے ، بچوں کے متعدی امراض کے ماہرین اور صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اس صورت حال میں نہیں ہیں جیسا کہ امریکی ہیں اور یہ کہ ہم اس سے بچنے کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں۔ امریکہ میں کیا ہو رہا ہے؟ ” امریکہ کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں حالات بہت خراب ہیں ،” ڈاکٹر ڈیوڈ کمبرلین جو الباما کے چلڈرن ہسپتال اور برمنگھم میں الباما یونیورسٹی میں پیڈیاٹرکس کے پروفیسر ہیں انھوں نے کہا ، “ہمارے پاس پیڈیاٹرک کیسز زیادہ ہیں جو اس وبائی مرض کے دوران ہم نے کبھی نہیں پائے ہیں۔” “ہم جس چیز کا سامنا کر رہے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ بدتر ہے جتنا کہ یہ جنوری اور فروری کے سیاہ دنوں میں تھا”۔
امریکہ میں کووڈ-19 کے کیسز میں تازہ اضافہ زیادہ تر نان ویکسینیٹڈ لوگوں میں ہوتا ہے ، خاص طور پر وہ بچے جو ابھی ویکسینیشن کے اہل نہیں ہیں۔ اسکول شروع ہونے کے ساتھ ، ان کے تحفظ کے بارے میں بحث جاری ہے۔ اس کی بڑی وجہ ڈیلٹا ویرینٹ کا غلبہ ہے۔امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، فی 100،000 افراد میں سب سے زیادہ COVID-19 کیس کی شرح الباما ، آرکنساس ، لوزیانا ، مس سپی اور فلوریڈا میں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں پیڈیاٹرک کیسز اور ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد اتنی نہیں جتنی جنوبی امریکہ میں ہے۔ ٹورنٹو ہسپتال کے ترجمان نے ایک نیوز چیل نیوز کو ای میل میں کہا ، “بیمار بچوں میں کورونا کا اضافہ نہیں دیکھا ہے۔” ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا نہ ہونے کی ایک وجہ یہ ہے کہ کینیڈا میں ویکسینیشن کی شرح بہت زیادہ ہے۔ سی بی سی کے ویکسین ٹریکر کے مطابق ، 71 فیصد اہل آبادی – فی الحال 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو کینیڈا میں مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔ ہیملٹن کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر جیف پیرنیکا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دستیاب ایم آر این اے ویکسین کی دو خوراکیں ڈیلٹا کے خلاف بھی بہت اچھی حفاظت فراہم کرتی ہیں۔ “اور اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ جو کچھ امریکہ میں ہو رہا ہے وہ یہاں بھی ہو۔”
کینیڈا کے تمام متعدی امراض اور صحت عامہ کے ماہرین نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اسکول آنا چاہیۓ۔ ساؤ نے کہا ، “یہ واقعی اہم ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اسکول واپس لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔” انھوں نے کہا ، “کووڈ-19 سے بچوں کی ذہنی صحت اور نشوونما پر بہت زیادہ منفی اثرات پڑے ہیں۔ اونٹاریو کے پیل ریجن کے صحت کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لارنس لوہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بچوں کے لیے اسکول میں واپسی بہت ضروری ہے۔ لوہ نے کہا ، “عام طور پر ، اسکولوں میں کورونا کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ اس مسٸلے کو حل کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ یقینی ہے کہ ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ ویکسین دی جائے۔ “

” ڈیلٹا ویریٸنٹ کا بڑا نشانہ بچے، بچاٶ کیسے؟“۔
