مونٹریال میں ہزاروں مظاہرین 14 اگست 2021 کو کیوبک حکومت کے مجوزہ کووڈ-19 ویکسین پاسپورٹ پر اپنی ناراضی اور اختلاف کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ مونٹریال – ہزاروں مظاہرین مونٹریال میں آج کیوبک کے موسم خزاں میں صوبے بھر میں ویکسین پاسپورٹ کے اجرا کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ پریمیئر فرانکوئس لیگلٹ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت 1 ستمبر سے ویکسین پاسپورٹ کا نظام نافذ کرے گی تاکہ میلوں ، باروں ، ریستورانوں اور جم جیسے بہت زیادہ رابطوں کی جگہوں پر رسائی او اس کے سبب کورونا پھیلنے کے خدشات کو کنٹرول کیا جاسکے۔ شہر مونٹریال میں جمع ہونے والے مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ عوامی مباحثے کا انعقاد کرے اور ویکسین پاسپورٹ سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے۔ کیوبک کی اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے جمعرات کو مباحثے سے انکار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہنگامی اختیارات کے استعمال سے ایک بڑے مسئلے کی عکاسی کرتی ہے۔ آج کی ریلی کی منتظم ایسوسی ایشن ہے۔ ایونٹ کے کوآرڈینیٹروں میں سے ایک جوناتھن ہیملین کا کہنا ہے کہ جب تک کیوبک سنسر بحثیں جاری رہیں احتجاج جاری رہے گا۔

” ویکسین پاسپورٹ کے خلاف مونٹریال کی سڑکوں پہ مظاہرہ
