ٹورنٹو پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی شام نارتھ یارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ یہ واقعہ رات 10:30 بجے سے پہلے بلیک کریک ڈرائیو کے مغرب میں ، مارتھا ایٹن وے اور ٹریٹھوے ڈرائیو کے علاقے میں ہوا۔ جب پولیس اور پیرا میڈیکس پہنچے تو انہوں نے تین افراد کو بندوق کی گولیوں سے زخمی حالت میں پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کو جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔ دیگر دو متاثرین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت کے بارے میں پولیس یا اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر کوئی بات نہیں بتاٸ ہے۔ پولیس کا شعبہ۶قتل واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ پولیس نے ملزم یا ملزمان اور واقعے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

” بریکنگ: نارتھ یارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، دو زخمی“۔
