مونٹریال: ڈیموکریٹ لیڈر جگمیت سنگھ نے جسٹن ٹروڈو کی قبل از وقت انتخابی کال کو خودغرضی قرار دے دیا۔ انھوں نے آج اپنی مہم کا آغاز کیا۔ سنگھ کا کہنا ہے کہ لبرل لیڈر کا دو سال قبل الیکشن کروانے کا فیصلہ وہ بھی وبا کے دنوں میں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرنا چاہتے اور انھیں اس کی پروا نہیں کہ ان مشکل حالات میں کینیڈینز کی پریشانیوں میں اور اضافہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹروڈو کو کینیڈینوں کو انتخابات میں الجھانے کے بجائے افغانستان میں طالبان کی بحالی ، کووڈ-19 کی چوتھی لہر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل پر توجہ دینا چاہیے تھی۔ سنگھ نے مونٹریال کے لافونٹین پارک میں ایک گرم چمکیلی دوپہر میں ایک ہجوم سے خطاب کیا ، جس میں ان کی اہلیہ سمیت این ڈی پی کے متعدد امیدوار شامل تھے۔ جن میں ڈپٹی لیڈر الیگزینڈر بولیرس اور نیو ڈیموکریٹک یوتھ آف کیوبک کے ارکان شامل تھے۔ این ڈی پی لیڈر نے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑائی جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ کس طرح دولت مند اور بڑی کارپوریشنوں کو اپنا ٹیکس میں منصفانہ حصہ ادا کرنے کے راغب کریں گے اور وبائی مرض سے بحالی کے منصوبے ترتیب دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پورے کینیڈا میں لوگوں کو پہلے سے زیادہ بڑے چیلنجز کا سامنا ہے کیوں کہ ان کے لیۓ ایسی نوکری ڈھونڈنا مشکل ہو رہا ہے جو کسی کے خاندان کو سہارا دے سکے ، آب و ہوا آلودگی کی زد میں ہیں، ہاؤسنگ مارکیٹ پہنچ سے باہر ہے اور بزرگ شہریوں کی بہتر دیکھ بھال کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

” جگمیت سنگھ کا ٹروڈو کے انتخابات کےاقدام پر اظہار ناراضی“۔
