وان کے رہاٸشی والدین نے مبینہ طور پر کووڈ-19 علامات والے بچے کو ڈے کیئر میں بھیج دیا۔ جس کے باعث ان پہ جرمانہ عاٸد کیا گیا۔ یارک ریجن پبلک ہیلتھ کے مطابق ، یہ واقعہ 3 اگست کو اس علاقے میں بچوں کی دیکھ بھال کے ایک مرکز پر پیش آیا۔ ان کا الزام ہے کہ والدین نے علاقے میں نافذ سیکشن 22 کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ روزانہ کووڈ-19 اسکریننگ ٹول سے نہیں گزرتے تھے۔ والدین سے بعد میں 770 ڈالر اور متاثرہ سرچارج فیس 880 ڈالر وصول کی گئی۔ عہدے داروں نے تصدیق کی کہ ڈے کٸیر میں موجود 15 بچوں کے کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آۓ ہیں۔ یارک ریجن نے بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن اس علاقے کی ویب سائٹ کے مطابق ، ٹنی ٹریژرز لرننگ اینڈ چائلڈ کیئر سنٹر انکارپوریشن میں 15 بچوں میں کورونا کی علامات پاٸ گٸ ہیں۔ “اگر آپ یا آپ کے گھر کا کوئی فرد کووڈ-19 کی علامات کا سامنا کر رہا ہے تو ، آپ کو گھر میں رہنا چاہیے جب تک کہ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نہ آجاۓ اور علامات کم از کم 24 گھنٹے تک بہتر نہ ہوں اگر فرد کی جانچ نہیں کی جاتی ہے تو ایسے افراد کو 10 دن کے لیے الگ تھلگ رہنا چاہیے ، “یارک ریجن انتظامیہ کے ایک بیان میں کہا گیا۔ “یہ ہر کسی کی ذمہ داری ہے کہ یارک ریجن میں کووڈ-19 کیسز میں کمی کو یقینی بنایا جائے؛ یہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے جب ہم یا آپ کے گھر کا کوئی فرد بیمار ہو تو ہم خود کو الگ تھلگ کرنے سمیت تمام صحت عامہ کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے رہتے ہیں۔

” وان: کورونا علامات والے بچے کے والدین پر جرمانہ عاٸد“۔
