پروگریسیو کنزرویٹو پارٹی (پی سی) کی طرف سے نے اونٹاریو کے رہائشیوں کو بھیجے جانے والے خطوط کے بارے میں، جو انوائس کی طرح نظر آتے تھے، شدید تنقید کی زد میں آۓ اور اس بات پہ معذرت کی ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کو افسوس ہے کہ خطوط بھیجے گئے۔ کسی بھی وقت ہمارا ارادہ اپنے قابل قدر حامیوں کو گمراہ کرنا نہیں تھا۔ ہمیں افسوس ہے کہ یہ خط و کتابت ایک محدود گروپ کو بھیجی گئی تھی اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ ہم کسی بھی الجھن اورزحمت کی وجہ سے معذرت خواہ ہیں ، “پارٹی نے مختصر بیان میں کہا۔ پریمیئر ڈگ فورڈ نے فنڈ ریزنگ دستاویزات کے حوالے سے کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا۔ پی سی کی طرف سے ذکر کردہ وینڈر ایک ٹورنٹو میں قائم مارکیٹنگ کمپنی ہے جسے ریسپانسیو مارکیٹنگ گروپ ٹی آر ایم جی کہا جاتا ہے ، جو جعلی رسیدوں پر ریٹرن ایڈریس جیسا ہی پتہ شیئر کرتی ہے۔ ایک ٹی وی نیوز چینل نے ایک بیان کے لیے ریسپانسیو مارکیٹنگ گروپ سے رابطہ کیا لیکن ابھی تک اس کا جواب موصول نہیں ہوا۔ جعلی رسیدیں ملنے پر ، اونٹاریو کے کچھ باشندوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اس بارے میں اپے خیالات کا اظہار کیا۔ کنگسٹن کے رہائشی گریگ گیز کو ایسا ہی ایک خط موصول ہوا ، جس میں تحریر تھا کہ وہ پارٹی کے لیے 800 ڈالرز کا مقروض ہے۔ گیس نے بدھ کے روز ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا ، “ایڈریس باکس ونڈو کے بالکل اوپر ، سرخ حروف میں لکھا ہے کہ ‘اہم انوائس ہے ،’ اونٹاریو پی سی کی شناخت کے نیچے۔ جب کہ گیز سمجھ گیا کہ انوائس جعلی ہے۔
یارک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ڈینس پائلن نے، جن کا شعبہ سیاسیات ہے، کہا کہ یہ صرف اخلاقی طور پر قابل نفرت ہے۔ لبرل پارٹی آف اونٹاریو اور اونٹاریو این ڈی پی دونوں نے پی سی کو اس اقدام پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور الیکشن کمیشن اونٹاریو سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ “گمراہ کن دستاویز ، جس میں سب سے اوپر بڑے متن میں لفظ” انوائس “شامل ہے ،جھوٹے بلنگ فراڈ سے مماثلت رکھتا ہے جس کا مقصد کمزور ذہن کے افراد کو دھوکہ دینا ہے۔ این ڈی پی لیڈر اینڈریا ہوروتھ نے ان بیانات کے حوالے سے کہا کہ جعلی رسیدیں میل اسکینڈل کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ انھوں نے اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اونٹاریو کا الیکشن 2 جون 2022 کو یا اس سے پہلے ہوگا۔

”اونٹاریو: پروگریسیو کنزرویٹو کی جعلی رسیدیں بھیجنے کے بعد معذرت“۔
