اونٹاریو میں ہفتہ کے روز دوبارہ کووڈ-19 کیسز کی شرح مہینے کی بلند ترین سطح پر رہی ، 689 کیسز کا پتہ چلا اور ایک موت کی اطلاع ہے۔ اونٹاریو میں 5 جون کے بعد سے یہ سب سے زیادہ تعداد ہے جب 774 کیسز پائے گئے۔ ہفتہ کے کل سات دن کے نئے کیسوں کی اوسط تعداد 534 ہے ، جو کل 518 تھی۔ جمعہ کے روز ، صوبے نے دو مہینوں میں 650 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ کووڈ-19 کیس رپورٹ کیۓ۔ صوبہ بھر میں اب کووڈ-19 کے 4،660 معروف ایکٹو کیسز ہیں ، جو 16 جون کے بعد سب سے زیادہ فعال کیسز تعداد ہے۔ مارچ 2020 میں وبائی امراض شروع ہونے کے بعد اونٹاریو میں کووڈ-19 سے کم از کم 9،451 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صوبائی لیبز نے 26،096 ٹیسٹ نمونوں پر کارروائی کی ، جس سے کم از کم 2.7 فیصد مثبت شرح پیدا ہوئی۔ وزیر صحت کرسٹین ایلیٹ نے کہا کہ ہفتہ کے 552 کیسوں میں ایسے لوگ شامل ہیں جو یا تو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ نہیں تھے یا انھوں نے ویکسینیشن کرواٸ ہی نہیں۔ جب کہ 137 مکمل طور پر ویکسینیٹڈ لوگوں میں شامل ہیں۔ اونٹاریو کی 65 فی صد آبادی کی نمائندگی کے باوجود مکمل طور پر ویکسین شدہ کیس ہفتے کے کیسز کی تعداد کا 20 فی صد بنتے ہیں۔ اونٹاریو کا کووڈ-19 سائنس ایڈوائزری ٹیبل اب کہتا ہے کہ صوبے کی تولیدی تعداد 1.18 ہے اور تقریباً 19 دن میں کیس دگنے ہوجائیں گے۔ جی ٹی اے کے پار ، ٹورنٹو میں 130 کیسز ، پیل 94 ، یارک میں 86 اور ڈرہم میں 36 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ہیملٹن نے 69 نئے کیس رپورٹ کیے جبکہ ہلٹن نے 28 رپورٹ کیے۔ وزارت صحت نے کہا کہ اونٹاریو کے اسپتالوں میں کووڈ-19 کے 212 مریض تھے ، جو کل کی تعداد یعنی197 سے بڑھ گئے ہیں۔ ان میں سے 130 انتہائی نگہداشت میں تھے۔ ایلیوٹ نے کہا کہ صرف سات آئی سی یو میں رہنے والوں کو کووڈ-19 کی مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے اونٹاریو کے اسپتال میں مریضوں کی تعداد آخری بار 7 جولائی کو 200 سے تجاوز کر گیا۔ صوبے نے کہا کہ جمعہ کے روز 46،000 سے زیادہ کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ ان میں سے 14،988 پہلی خوراک اور 31،641 دوسری خوراکیں تھیں۔ اونٹاریو کے اہل باشندوں میں سے اکتیس فی صد کو اب کوڈ-19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے اور 74 فی صد کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔

” اونٹاریو میں کووڈ-19 کیسز کی مہینے کی بلند ترین شرح“۔
