جون کے آغاز کے بعد سے اونٹاریو کے روزانہ کووڈ-19 کیس کی گنتی اس تیزی سے بڑھ رہی ہے جو گزشتہ دو ماہ سے زیادہ نہیں دیکھی گئی تھی۔ حکام نے اتوار کو 722 کیسز اور 2 اموات کی اطلاع دی۔ نئے کیسز کی سات دن کی اوسط تعداد 564 ہے جو کل 534 تھی۔ اونٹاریو نے ہفتہ کو 689 نئے کووڈ-19 کیسز اور جمعہ کو 650 نئے کیس رپورٹ کیے۔ آخری بار جب صوبے میں کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 5 جون کو سامنے آٸ تھی جب 774 کیسز کا پتہ چلا۔ صوبائی لیبز نے 23،075 نمونے ٹیسٹ کیۓ جس سے کم از کم 3.2 فیصد کا نتیجہ مثبت تھا اور یہ شرح 7 جون کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ وزیر صحت کرسٹین ایلیٹ نے کہا کہ اتوار کے 522 یا 78 فی صد کیسوں میں ایسے لوگ شامل ہیں جو نان ویکسینیٹڈ تھے ، یا جزوی طور پر ویکسینیٹڈ تھے۔ انھوں نے کہا کہ اتوار کے 158 یا 22 فیصد کیسز میں مکمل طور پر ویکسین والے افراد شامل ہیں۔ اونٹاریو کی کووڈ-19 سائنس ایڈوائزری ٹیبل کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف مکمل ویکسینیشن کے بعد کورونا انفیکشن کے خطرے میں 89 فیصد کمی ہوسکتی ہے ، ویکسین نہ کروانے سے ، ہسپتال میں داخل ہونے کے خطرے میں 96.2 فی صد اضافہ اور نسبتاً 98 فیصد انتہائی نگہداشت میں داخلے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ نان ویکسینیٹڈ اور جزوی طور پر ویکسینیٹڈ افراد اونٹاریو کی آبادی کا صرف 34 فی صد ہیں۔
صوبے میں اب 4،989 معروف کورونا وائرس کیسز ہیں جن میں 9453 تصدیق شدہ اموات اور 545،070 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جی ٹی اے ٹورنٹو میں 170 نئے کووڈ-19 کیس رپورٹ ہوئے ، جو 8 جون کے بعد سے اس کی روزانہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پیل ریجن میں 63 نئے کیسز ، یارک ریجن میں 70 نئے کیسز اور ڈرہم ریجن میں 39 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ہملٹن میں 101 نئے اور ہلٹن ریجن میں 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق ، کووڈ-19 کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 141 ہو گٸ ہے، جو ہفتہ کی تعداد 135 سے بڑھ گٸ ہے۔ ٹریلیم ہیلتھ پارٹنرز متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر سومن چکرورتی نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا کہ ان کا ہسپتال کووڈ-19 کے مریضوں سے بھر گیا ہے اور یہ تقریباً تمام نان ویکسینیٹڈ لوگ ہیں۔ “ہم بغیر ویکسین کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد دیکھ رہے ہیں۔ ” انھوں نے ویکسینیشن کے بارے میں متذبذب لوگوں پر زور دیا کہ وہ طبی مشورہ لیں اور اس کو قبول کریں۔ “میں جانتا ہوں کہ اب بھی ایسے لوگ ہیں جو نان ویکسینیٹڈ ہیں اور میں آپ پر زور دیتا ہوں کہ آپ کسی ایسے ماہر طب سے بات کریں جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں ۔” وزارت
نے یہ بھی کہا کہ ہفتہ کو 33،535 کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔ ان میں سے 10،724 پہلی خوراک اور 22،811 دوسری خوراکیں تھیں۔ اہل اونٹاریو کے 52 فی صد باشندوں کو کووڈ-19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے اور 75 فی صد کو دو خوراکیں ملی ہیں۔

” بریکنگ: اونٹاریو 700 سے زیادہ کووڈ-19 کیسز “۔
