ٹورنٹو – افغانستان کے بحران پر بے جا خرچ کرنے ، عوام کو گمراہ کرنے اور افغانستان کے مسٸلے کو ووٹ حاصل کرنے کے لیۓ استعمال کرنے کے الزامات وفاقی انتخابی مہم کے ساتویں دن بہت ابھر کر سامنے آۓ۔ این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ نے اتوار کو ٹورنٹو میں جیک لیٹن کی موت کی دسویں برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ لیٹن نے آٹھ سال تک این ڈی پی کی قیادت کی اور پارٹی ان کی رہنمائی میں تاریخی بلندیوں پر پہنچی ، 2011 کے انتخابات میں 103 نشستیں جیت کر۔ سنگھ نے لیٹن اور ان کی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا اور پھر لبرل لیڈر جسٹن ٹروڈو کے عمل کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا، ” میں اس کے بارے میں پریشان ہوں ، میں سوچ رہا ہوں کہ مزید کیا کیا جا سکتا تھا۔” سنگھ نے کہا کہ وہ انخلاء میں تیزی لاتے اور افغانستان سے باہر جانے کے خواہشمند کینیڈین اتحادیوں کے لیے کاغذی کارروائی کو آسان بناتے۔ “
انھوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو نے جو طریقہ کار شروع کیا تھا اس میں لوگوں کو آن لائن فارم بھرنے کی ضرورت تھی۔ “یہ پیچیدہ تھا ، یہ بیوروکریٹک تھا۔ جب ہمیں ایک فوری انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو کام کرنے کا یہ طریقہ نہیں ہے۔ طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد سے اتوار کی صبح تک تین پروازیں کینیڈا سے کابل کے لیۓ روانہ ہوچکی تھیں ،ان افغانیوں کو لانے کے لیۓ جو کبھی جنگ زدہ ملک میں کینیڈین افواج کے ساتھ کام کرتے تھے۔ وزیر دفاع ہرجیت سجن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کینیڈا افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کرے گا جب تک کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔ دریں اثنا ، کنزرویٹو نے لبرل اخراجات پر ایک خبر جاری کی جس میں برناڈیٹ جورڈن فشریز، اوشیٸنز اینڈ کوسٹ گارڈز مسٹر کے لئے 40،228 ڈالر کی گاڑی کی خریداری کو اجاگر کیا گیا۔ کنزرویٹو پریس ریلیز نے فروری 1 ، 2019 سے وزارت کے دفتر کے لیے فرنیچر پر تقریباً 218،000 ڈالر خرچ کرنے کی طرف بھی اشارہ کیا۔ جورڈن نے اسی سال نومبر میں وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ لبرلز نے کہا کہ کنزرویٹو عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ لبرل کے ترجمان بروک سمپسن نے کہا کہ جب وہ فشریز کی مںسٹر بنیں تو ان کے پاس کار نہیں تھی۔ سمپسن نے کہا کہ مزید یہ کہ دفتر کے اخراجات تزئین و آرائش کے دوران کیے گئے جو جورڈن کے وزیر کے طور پر حلف اٹھانے سے پہلے شروع ہوئ تھی۔ سمپسن نے پوچھا: “اگر کنزرویٹو پوزیشن ہے کہ تزئین و آرائش کے اخراجات کی ادائیگی کی جائے ، کیا او ٹول اپنی رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے لیے اپنے ٹیکس دہندگان کے 170،000 ڈالرز واپس کریں گے؟ نیو ویسٹ منسٹر ، برٹش کولمبیا میں ایک نشے کی بازیابی کے مرکز میں انھوں نے کہا کہ وہ کینیڈا کی اوپیئڈ وبا کو مجرمانہ لعنت کے بجائے صحت کے فوری بحران کے طور پر دیکھیں گے۔ ٹوری نے اگلے تین سالوں میں 325 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دی ہے تاکہ ملک بھر میں ایک ہزار رہائشی ادویات کے علاج کے بستر اور 50 بحالی کے مراکز بنائے جائیں۔ ٹروڈو مشرقی ساحل کے علاقے میں حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے جہاں انھیں دو سال قبل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹروڈو نے اتوار کو کہا کہ وہ اٹلانٹک کینیڈا میں اپنی پارٹی کے امکانات کے بارے میں بہت پرامید ہیں ، لیکن انہیں اس سوال کا سامنا کرنا پڑا کہ خطے کے ووٹرز کو لبرلز کی حمایت کیوں کرنی چاہیے اور پارٹی ایک بڑے خیال کے طور پر کیا پیش کر رہی ہے۔

” کینیڈا کی انتخابی مہم پر الزامات کا سایہ“۔
