کنگسٹن روڈ اور برملے روڈ پر واقع بیت الجنہ اسلامک سینٹر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ہفتے کے آخری دن اسکاربورو مسجد میں توڑ پھوڑ کی اطلاع ملنے کے بعد ٹورنٹو پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ کنگسٹن روڈ اور برملے روڈ پر بیت الجنہ اسلامک سنٹر میں توڑ پھوڑ کا علم اس وقت ہوا جب مسجد اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے فجر کی نماز کے لیے کھولی گئی۔ نماز کے متعدد کمروں میں توڑ پھوڑ کی گئی ، قرآن کے کئی نسخے فرش پر پھینکے گئے ، دو عطیہ باکسز کو توڑا گیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بیت الجنہ اسلامک سنٹر کے صدر عتیق الرحمٰن نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہمیں اپنی کمیونٹی اور مسجد میں اس کا افسوس ہے۔ رحمان کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص رات کے وقت کسی کھڑکی یا دروازے کے ذریعے مسجد میں گھس گیا جو آج صبح آنے پر کھلا ہوا تھا۔
توڑ پھوڑ کے علاوہ کئی نگرانی والے کیمرے منقطع ہو گئے اور نگرانی کے نظام کا ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر چوری ہو گیا۔ رحمان نے کہا ، “میرے خیال میں یہ پہلے سے طے شدہ تھا-لہٰذا ہمارے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔” حکام کا کہنا ہے کہ 2018 سے مسجد کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے ، اسی طرح کی توڑ پھوڑ اور چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ رحمان کے مطابق ، ایک مثال کے طور پر ، ہزاروں ڈالر پر مشتمل ایک درجن سے زائد عطیہ باکسز کو چوری کر لیا گیا۔ رحمان نے کہا ، “ہمارے پاس 15 تھے اور انھوں نے ان میں سے ایک چھوڑ دیا – انہوں نے پیسے لیے اور دروازے توڑے ، ہمیں کئی بار تالے بدلنے پڑے۔” بار بار توڑ پھوڑ کی کارروائیوں کے بعد مسلم کمیونٹی بے بسی محسوس کر رہی ہے اور انصاف کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مسجد کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان واقعات نے کمیونٹی کو خوف کی حالت میں ڈال دیا ہے اور بہت سے لوگ مسجد کے لیے چندہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انھوں نے پولیس کو گزشتہ واقعات کی وہ تصویریں بھی مہیّا کی ہیں جو نگراں کیمروں میں محفوظ ہوگٸ تھیں لیکن کوٸ کارواٸ نہ ہوٸ اور ہم اب بھی انصاف کے منتظر ہیں کیوں کہ مسجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے 8 واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر شہاب صدیق نے کہا کہ پولیس کو فون کرنے کے بعد کچھ نہیں ہوا اور ہم نہیں جانتے کہ انھوں نے کسی کو گرفتار کیا یا الزام عائد کیا۔ “یہ امن کا مذہب ہے اور کچھ لوگ ہیں جو ہم سے نفرت کرتے ہیں اور یہ ہمارے لیۓ بہت تکلیف دہ بات ہے۔” مسجد میں اتوار کو نماز کے لیے پہنچنے والے نمازی اس تازہ واقعے کے بارے میں جاننے کے بعد غم و غصے کا شکار ہوگئے۔ رضوان رحمٰن نے کہا ، “کسی کے لیے اس جیسی جگہ سے اتنی نفرت کرنا واقعی دل دہلا دینے والی بات ہے۔” اسکاربورو ساؤتھ ویسٹ ایم پی پی ڈولی بیگم ماضی میں مسجد میں نماز ادا کرچکی ہیں اور انھوں نے اس تازہ واقعے کو ناگوار قرار دیا ہے۔ “مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ کیا ہو رہا ہے۔ میں یہاں نماز پڑھتی ہوں اور میں نے پہلے بھی ایسا ہوتا دیکھا ہے۔ “ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عبادت گاہیں محفوظ ہیں ، ہم اپنے نمازیوں کی حفاظت کر رہے ہیں ، اور یہ کہ ہمارے صوبے میں انسداد نسل پرستی کے لیے ڈائریکٹوریٹ موجود ہے۔ ٹورنٹو پولیس اتوار کی سہ پہر مسجد میں تفتیش کے لیے پہنچی۔ اس مقام پر ، ممکنہ مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اشارہ ہے اگر یہ توڑ پھوڑ کی سابقہ کارروائیوں سے منسلک ہے۔ رحمان نے کہا ، ” ہم کینیڈین ہیں اور ہم اس ملک میں پرامن زندگی چاہتے ہیں۔”

” اسکاربورو مسجد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات جاری“۔
