اونٹاریو میں کووڈ-19 کے 600 سے زیادہ نئے کیسوں کی رپورٹ ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے بیماری کے 639 کیسز رجسٹر ہوۓ جب کہ کسی انتقال کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ تعداد 722 کیسز سے کم ہے جو اتوار کو رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود گزشتہ پیر کو رپورٹ ہونے والے 526 کیسز کی تعداد سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 20000 نمونے ٹیسٹ کرنے کے بعد چند کورونا کیسز سامنے آتے ہیں۔ نئے کیسز میں مثبت شرح 2.8 فی صد پاٸ گٸ۔ کیسز کی سات روزہ اوسط تعداد 580 ہے جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 24 فی صد اور دو ہفتے پہلے کے مقابلے میں 104 فیصد زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ اس مہینے کے شروع سے اس وقت کورونا کے پھیلنے کی نمو سست ہو گئی ہے جب ہر آٹھ دن میں کیس دگنے ہو رہے تھے۔ تاہم ، اونٹاریو کا سائنس ٹیبل اب بھی مجموعی طور پر ری پروڈکٹو نمبر 1.19 بتارہا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 100 افراد جو وائرس کا شکار ہوتے ہیں وہ اسے اوسطاً 119 دوسرے افراد کو منتقل کریں گے اور کیس ہر 22 دن میں دگنے ہوجائیں گے۔ اسپتال میں داخلوں میں اضافہ تازہ ترین 515 کیسوں میں سے تقریباً 80 فیصد ایسے مریض تھے جو یا تو نان ویکسینیٹڈ تھے یا پھر جزوی طور پر ویکسیںنیٹڈ تھے یا جن کی ویکسینیشن کی حیثیت معلوم نہیں ہے۔ جزوی طور پر نان ویکسینیٹڈ لوگ اونٹاریو کی 34 فی صد آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بقیہ 125 کیسز نام نہاد بریک تھرو کیس تھے جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ لوگوں میں پاۓ گۓ۔ دریں اثنا ، مہینوں تک کمی کے بعد اب اسپتال میں داخلوں کا سلسلہ آہستہ آہستہ بڑھتا جا رہا ہے۔ تازہ ترین کریٹیکل کیئر سروسز اونٹاریو کی رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کے 13 مریضوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں داخل کیا گیا جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 148 ہوگئی۔ پچھلے ہفتے اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 119 کووڈ مریض تھے۔ ٹی ٹی سی کا کہنا ہے کہ وہ مین اسٹیشن اور وکٹوریہ پارک اسٹیشن پر منگل سے جمعرات تک ایسٹ ٹورنٹو ہیلتھ پارٹنرز کے اشتراک سے ویکسینیشن کلینک منعقد کرے گا.اس کا کہنا ہے کہ ” کلینکس 12 یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کے لیے کھلے رہیں گے جس میں فائزر اور موڈرنا دونوں ویکسین دستیاب ہیں۔ کلینک کے اوقات کار صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔ ویکسین کے استعمال کو بڑھانے اور ویکسین کو ہر ممکن حد تک قابل رسائی بنانے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر ، ہم شہر بھر میں اپنی ٹیم ٹورنٹو کے محکمہ صحت کے عہدے داروں کے ساتھ مل کر ویکسین کو براہ راست لوگوں تک پہنچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ٹی ٹی سی اسٹیشنوں پر ویکسین کلینک اس کا بہترین طریقہ ہیں۔“ میئر جان ٹوری نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں کہ سب لوگ ویکسینیشن کرواٸیں۔ میں نان ویکسینیٹڈ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس ہفتے کسی بھی ویکسین مرکز سے ویکسینیشن کروالیں۔ ” پیر کو رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں سے 124 ٹورنٹو میں ، 97 پیل علاقے میں ، 91 یارک ریجن میں اور 64 ہیملٹن میں ہیں۔ ڈرہم میں 30 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ہلٹن میں 18 کیس رپورٹ کیے گیۓ۔ یارک ریجن میں یہ 26 مئی کے بعد سے 24 گھنٹے کی مدت میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ صوبہ بھر میں فعال کیسز کی تعداد اب 5،126 ہے ، جو کہ موسم بہار میں وبائی امراض کی تیسری لہر کے اختتام کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

” بریکنگ: اونٹاریو میں کووڈ-19 کے 600 سے زائد کورونا کیسز“۔
