اونٹاریو: آج کووڈ-19 کے 600 سے زیادہ نئے کیسوں کی اطلاع ہے ، جس سے سات دن کے انفیکشن کی اوسط 625 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبائی صحت کے عہدے داروں نے آج کووڈ-19 کے 660 نئے کیسز ریکارڈ کیے جو منگل کو 486 اور گزشتہ بدھ کو 485 تھے۔ آج کے نئے کیسز کی سات دن کی اوسط تعداد 625 ہے جو منگل کو 600 اور ایک ہفتہ قبل 496 تھی۔ آج تصدیق شدہ نئے کیسز میں سے ، 525 ایسے افراد میں ہیں جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ نہیں ہوئے یا ان کے ویکسینیٹڈ ہونے کا علم نہیں اور 135 ایسے افراد میں ہیں جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ تھے۔ آج ٹورنٹو میں 151 ، یارک ریجن میں 93 ، ہیملٹن میں 86 ، پیل ریجن میں 52 اور ونڈسر میں 51 نئے کیسز رپورٹ ہوۓ ہیں اور صوبے میں وائرس سے ایک اور موت کی تصدیق ہو گئی اور اونٹاریو میں مرنے والوں کی تعداد اب 9،472 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 26،406 نمونے ٹیسٹ کرنے کے بعد، وزارت صحت صوبہ بھر میں مثبت شرح 2.4 فیصد کی اطلاع دے رہی ہے ، جو گزشتہ بدھ کی شرح 2.5 سے تھوڑا کم ہے۔ اس وقت اونٹاریو کے اسپتالوں میں انتہائی نگہداشت میں 161 کووڈ-19 مریض ہیں ، جو منگل کو 156 اور سات دن پہلے 128 تھے۔ اونٹاریو کی وزیر صحت کرسٹین ایلیٹ نے بدھ کو کہا کہ آئی سی یو میں صرف سات مریضوں کی مکمل ویکسینیشن ہوئی تھی۔ صوباٸ حکام کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 مریضوں کی تعداد جو اسپتال میں داخل ہیں لیکن آئی سی یو میں نہیں ہیں ، ایک ہفتے پہلے کی تعداد 174 سے بڑھ کر 283 ہو گئے ہیں۔ ایلیٹ نے مزید کہا کہ مریضوں کے اس گروپ میں، 253 مکمل طور پر ویکسین نہیں کیے گئے ہیں یا ان کی ویکسینیشن کا علم نہیں ہے اور 30 مریضوں کی مکمل طور پر ویکسینیشن ہوچکی تھی۔ اونٹاریو میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 82 فی صد لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کی ایک خوراک ملی ہے اور 75 فی صد کی مکمل ویکسینیشن ہوگٸ ہے۔
پبلک ہیلتھ اونٹاریو کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق کہ جس میں موسم خزاں اور موسم سرما میں کورونا کی صورت حال کیا ہوگی، کووڈ-19 کے خلاف ہرڈ امیونٹی 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے منظور شدہ ویکسین کے بغیر ممکن نہیں ہے لیکن یہ اتنا جلد ممکن بھی نہیں۔ آج جاری ہونے والے ایک بیان میں ، اونٹاریو ہسپتال ایسوسی ایشن (OHA) نے ان لوگوں پر زور دیا جنھوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو خطرے میں ڈالنا بند کر دیں ، خاص طور پر کمزور اور نان ویکسینیٹڈ بچے۔ یہ تنبیہہ خاص طور پر 12 سال سے کم عمر کے اسکول کے بچوں کے لیے ہے جنھیں ابھی تک ویکسین نہیں دی جا سکتی۔ اس خطرے کو دیکھتے ہوئے ، اونٹاریو کے بچوں کے اسپتال صوبائی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ موسم خزاں اور سردیوں میں بچوں کی اہم نگہداشت کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔”

” بریکنگ: اونٹاریو میں 660 نئے کووڈ-19 کیسز، 1 مریض جاں بحق“۔
