پیل میں بڑے اجتماعات کی وجہ سے کووڈ-19 کیسز میں حالیہ اضافے کے بعد صحت عامہ کے شعبے نے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔ پیل کے میڈیکل آفیسر آف ہیلتھ ڈاکٹر لارنس لوہ نے یہ اعلان بدھ کی صبح برامپٹن سٹی ہال میں بریفنگ کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس ہفتے پیل پبلک ہیلتھ اس جگہ کا نام ظاہر کرے گی جہاں کووڈ-19 کے دو یا زیادہ کیسز سامنے آۓ تھے۔ انھوں نے کہا کہ کنٹریکٹ ٹریسنگ کی کوششوں میں معاونت کے لیے اعلان کردہ وبا کے 24 گھنٹوں کے اندر پنل پبلک ہیلتھ کو ایونٹ کے شرکاء کی مکمل فہرست فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ لوہ نے کہا کہ نئی پالیسیاں سماجی اجتماعات جیسے شادیوں ، جنازوں ، کھیلوں کی تقریبات اور دیگر منظم تقریبات میں کووڈ میں نمایاں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔ پچھلے ہفتے کے دوران پیل میں تقریباً 16 فیصد کووڈ-19 کیسز سماجی اجتماعات میں پائے گئے۔ لوہ نے نئی پالیسیوں کے بارے میں کہا ، ” رابطوں کو کم کرنا دراصل خطرہ کم کرنا ہے۔” برامپٹن میں مثبت شرح 4 فی صد ہے۔ ڈیلٹا کی چوتھی لہر کے دوران اونٹاریو میں کووڈ-19 کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن کورونا پھیلاٶ میں اضافہ خاص طور پر برامپٹن میں ہوا ہے ، جہاں لوہ نے کہا کہ پچھلے ہفتے ٹیسٹ کی مثبت شرح 4.1 فی صد تھی. اس کا موازنہ اونٹاریو میں سات دن کی اوسط 2.7 فیصد ٹیسٹ کی مثبت شرح سے کیا گیا ہے۔ لوہ نے کہا کہ ”برامپٹن کی ویکسینیشن کی زیادہ شرح کے باوجود اسپتال میں مریضوں داخلے ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں۔” اس وجہ سے انھوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ عوامی طور پر باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں خواہ انھیں ویکسین ہی کیوں نہ لگی ہوئی ہو۔ “ہم جانتے ہیں کہ بعض صورتوں میں ویکسین والے افراد انفیکشن کو منتقل کر سکتے ہیں ، جس کا مطلب یہ ہے کہ اکیلے ویکسین کافی نہیں ہیں اور جیسے جیسے ٹرانسمیشن دوبارہ بڑھنا شروع ہوتی ہے ، ہمیں ممکنہ طور پر رابطوں کو محدود کرکے، ماسک اور سماجی دوری جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خطرے کو کم کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا۔ “میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ ان تمام احتیاطی تدابیر سے تنگ آچکے ہیں ، خاص طور پر اگر ہم نے صحیح طریقہ کار اپنایا ہے اور ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ 250،000 افراد کو ابھی تک ویکسین کی پہلی خوراک نہیں ملی ہے۔”

” پیل: کووڈ-19 کیسز میں حالیہ اضافے کے باعث صحت عامہ کے نئے اقدامات کا اعلان “۔
