ایئر کینیڈا نے بدھ کے روز کہا کہ اس کے تمام ملازمین کو کووڈ-19 ویکسین لگوانا ہوگی ، کیوں کہ تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے۔ کینیڈا کے سب سے بڑے نقل و حمل اور آمد و رفت کے ادارے کا یہ اقدام حکومتی مینڈیٹ کے مطابق تھا کہ نقل و حمل کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کو اکتوبر کے آخر تک ویکسین دی جائے اور یونائیٹڈ ایئرلائنز سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کے اسی طرح کے اقدامات کی پیروی کی جائے۔ ایئر کینیڈا نے کہا کہ جو کارکن 30 اکتوبر تک ویکسینیشن نہیں کرواٸیں گے۔ انھیں معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا یا بلا معاوضہ چھٹی پر بھیج دیا جائے گا۔ اس ادارے نے نئے ملازمین کے لیے مکمل ویکسینیشن کو روزگار کی شرط بنایا ہے۔ تاہم ، کیریئر ایسے کارکنوں کو ایڈجسٹ کرے گا جنہیں طبی وجوہات کی بناء پر ویکسین نہیں دی جا سکتی۔ اس سے قبل دن میں ، ڈیلٹا ایئر لائنز نے کہا تھا کہ اگر ملازمین ویکسینیشن نہ کروانے کا انتخاب کرتے ہیں تو انھیں اپنی کمپنی کے زیر اہتمام ہیلتھ کیئر پلان کے لیے ہر ماہ 200 ڈالر مزید ادا کرنا ہوں گے۔

” تمام ملازمین ویکسینیٹڈ ہوں، کینیڈین فضاٸ کمپنی کا اعلان“۔
