اوٹاوا: کنزرویٹو لیڈر ایرن او ٹول کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے جھنڈے کو پھر سے بلند کرنے پر فخر ہونا چاہیے کیوں کہ نام قبروں کی دریافت کے بعد یہ امن ٹاور اور دیگر وفاقی عمارتوں پر تقریباًٍ تین مہینے تک سرنگوں تھا۔ جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ برٹش کولمبیا میں سابق کملوپس انڈین ریذیڈنشیل اسکول کے مقام پر بے نشان قبروں میں 215 بچوں کی باقیات ہیں۔ اس خبر سے پورے کینیڈا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گٸ تھی اور پھر دیگر سابقہ اسکولوں میں مزید 751 بے نشان قبریں پائی گئیں جو سسکیچوین میں کاویسیس فرسٹ نیشن نے دریافت کیا۔ اوٹاوا میں ایک مہم کے اعلان کے دوران او ٹول نے کہا کہ مفاہمت ان کے لیے اہم ہے۔ سب مل کے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کریں۔ انھوں نے یکم جولائی کو کی گئی بات کو دہرایا کہ یوم کینیڈا منسوخ نہیں ہونا چاہیے اور راۓ عامہ کو منقسم نہیں چاہیۓ۔ انھوں نے جمعرات کو پارٹی تقریب میں کہا، “میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد سے دیسی رہنماؤں سے بات کر رہا ہوں۔ مصالحت میرے لیے اہم ہوگی کیونکہ کینیڈا کی تعمیر و ترقی میرا بنیادی مقصد ہے اور مقامی لوگوں سمیت مزید لوگوں کے لیے کام کے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ میری ترجیح ہوگی۔”

” کینیڈا کا پرچم بلند کرنے پر فخر ہونا چاہیے، او ٹول“۔
