ہیلتھ کینیڈا نے موڈرنا کووڈ-19 ویکسین 12 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ موڈرنا دوسری کووڈ-19 ویکسین بن گئی ہے جو کینیڈا میں 12 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔ ہیلتھ کینیڈا نے جمعہ کو اعلان کیا کہ موڈرنا کو بھی فائزر کی نوجوانوں کو دینے کی اجازت مل گٸ ہے جیسا کہ دوسری ویکسین اس عمر کے لوگوں میں استعمال کے لیے منظور کی گئی ہے۔ اس سے پہلے، موڈرنا کو کینیڈا میں 18 اور اس سے زیادہ عمر کے استعمال کے لیے اجازت تھی۔ ہیلتھ کینیڈا نے ایک ٹویٹ میں کہا ، “شواہد کے مکمل اور آزاد سائنسی جائزے کے بعد ، ہیلتھ کینیڈا نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ ویکسین 12 سے 17 سال کے نوجوانوں میں کووڈ-19 کے علاج کے لیے محفوظ اور موثر ہے۔”

” بریکنگ: موڈرنا ویکسین نوعمروں کو دی جاسکتی ہے“۔
