اوریلی ریوارڈ نے تیراکی کے مقابلوں میں کینیڈا کے لیۓ ٹوکیو پیرالمپکس کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ سینٹ-جین-سور-رچیلیو ، کیوبک سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ کھلاڑی نے ہفتہ کے روز 100 میٹر تیراکی کے فری اسٹائل مقابلے کے ابتداٸ اور فائنل دونوں مقابلوں میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ برینٹ لاکاٹوس نے مردوں کے 5000 میٹر میں ٹریک پر چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ کینیڈا کے پاس ٹوکیو میں چار دن کے دوران 8 تمغے ہیں۔ ریورڈ کہ پیداٸشی طور پہ جن کے بائیں ہاتھ میں مسٸلہ ہے 58.14 سیکنڈ میں فتح کی دیوار کو چھوا تھا، انھوں نے ہالینڈ کے شنٹل زیڈرویلڈ کو دو سیکنڈ کے فرق سے شکست دی۔ یہ تمغہ ریورڈ کا ٹوکیو میں دوسرا اور ان کے کیریئر کا ساتواں پیرالمپکس تمغہ تھا۔ 2016 کے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت لینے کے بعد اسے ریو میں اختتامی تقریب کے لیے کینیڈا کا پرچم بردار قرار دیا گیا۔ کووڈ-19 وبائی امراض شروع ہونے کے بعد سے پیرالمپکس ریوارڈ کا پہلا مقابلہ ہے۔ ڈوروال ، کیوبک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 41 سالہ لاکاٹوس کا چاندی کا تمغہ جیت لینا ایک مصروف پیرالمپکس ایونٹ کا آغاز تھا۔ لاکاٹوس نے پانچ پیرالمپکس کھیلوں میں 7 تمغے حاصل کیے ہیں ، اور ٹوکیو میں 100 میٹر سے لے کر میراتھن تک ہر فاصلے کی دوڑ میں حِصّہ لیا ہے۔

” ریورڈ نے ٹوکیو پیرالمپکس میں کینیڈا کے لیۓ پہلا طلائی تمغہ جیتا“۔
