این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ نے ہفتے کے روز کینیڈین طلباء کے لیے مالی اعانت کا وعدہ کیا ، وفاقی طلباء کے قرضوں پر سود کو فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کا قرض معاف کرنے کا عہد کیا۔ سنگھ نے 20 ستمبر کے وفاقی انتخابات سے قبل سڈبری یونیورسٹی کے باہر اپنے تازہ ترین انتخابی وعدے کا اعادہ کیا۔ سنگھ نے کہا کہ طلباء ان کینیڈینز میں شامل ہیں جو کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ ان کا قرض معاف کرنا ایک اہم اقدام ہی۔ سنگھ نے کہا ، “طلباء جب فارغ التحصیل ہوتے ہیں تو وہ جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں ، اس لیے ہم ان ہر فکر سے آزاد کرکے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم طالب علموں کا قرض اسی لیۓ معاف کرنا چاہتے ہیں تاکہ انھیں احساس دلایا جا سکے کہ وہ اس قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے نہیں ہیں۔” سڈبری کی لورنشن یونیورسٹی نے حال ہی میں تقریباً 60 انڈر گریجویٹ پروگرام اور 11 گریجویٹ پروگراموں کو دیوالیہ پن کی وجہ سے ختم کیا ، سنگھ نے کہا کہ لبرل لیڈر جسٹن ٹروڈو کی زیر قیادت وفاقی حکومت کی مدد سے اس سے بچا جا سکتا تھا۔ سڈبری یونیورسٹی مئی تک لورنشن کے ساتھ وابستہ تھی۔ پھر لورنشن نے اپنی تین وابستہ یونیورسٹیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کر دیا۔ سنگھ نے لورنشن کو شمالی علاقے کے طلبا۶ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور حالیہ کٹوتیوں کو علاقے کے لیے ایک تباہ کن دھچکا قرار دیا۔ سنگھ کی میڈیا پیشی ہفتے کے روز سڈبری این ڈی پی کی امیدوار نادیہ ویریلی کے تعارف سے شروع ہوئی ، جنھوں نے کہا کہ وہ لورنشن میں کٹوتیوں پر بہت جذباتی ہورہی ہیں۔ این ڈی پی 2019 کے انتخابات میں سڈبری کی نشست ہار گئی تھی، این ڈی پی کا امید وار لبرلز کے پال لیفبورے سے 5،718 ووٹوں سے ہار گیا تھا۔ این ڈی پی نے 2019 میں مجموعی طور پر 24 نشستیں حاصل کیں، مجموعی ووٹوں کا 15.9 فی صد حاصل کیا۔ لبرلز اس الیکشن میں اکثریتی حکومت کے خواہش مند ہیں ، اور اس کے لیے انہیں 170 نشستوں کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے 2019 میں 157 نشستیں جیتیں۔ اس سال بڑی سیاسی جماعتوں کی مہمات کینیڈا کے وبائی مرض کے بعد بحالی کے منصوبے پر مرکوز ہیں۔ سنگھ نے ہفتہ کو قومی ویکسین پاسپورٹ کے لیے کہا ، وفاقی حکومت کا کینیڈینوں کی ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنے میں کردار ادا کرنا ہے جو بین الاقوامی اور مقامی سفر کو آسان بنائے گا۔ کیوبک ، برٹش کولمبیا اور مانی ٹوبا سمیت صوبے پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ لوگوں کو بعض غیر ضروری خدمات میں حصہ لینے کے لیے جلد ہی ویکسینیشن کے ثبوت درکار ہوں گے۔ اونٹاریو کے سینئر حکومتی ذرائع نے جمعہ کو کہا کہ صوبہ اگلے ہفتے کے شروع میں صوباٸ سطح پر ویکسین سرٹیفکیٹ سسٹم کے افتتاح کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سسٹم کا افتتاح اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ کے خیالات میں ایک اہم تبدیلی کا اظہار ہے، پہلے انھوں نے سختی سے اس خیال کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک منتقسم معاشرہ کی بنیاد ہوگی۔
جمعہ تک 75 فی صد سے زیادہ اہل کینیڈین کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی تھی ، جبکہ تقریباً 84 فی صد کو کم از کم ایک خوراک ملی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سسٹم کینیڈینوں کی اکثریت کی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔ صوبائی حکومتوں کو درحقیقت ویکسینیشن ثبوت کا نظام قائم کرنا چاہیے” ۔ لبرلز نے جمعہ کے روز ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سسٹم نافذ کرنے کے لیے صوبوں کے لیے فنڈنگ کا وعدہ کیا جبکہ ٹروڈو نے کنزرویٹو لیڈر ایرن او ٹول کا مقصد لیا کہ تمام کنزرویٹو امیدواروں کو ویکسین نہ دی جائے۔ مہم کے دوران ویکسین سرٹیفکیٹ کا معاملہ متنازع رہا ہے۔ جنوبی اونٹاریو میں ٹروڈو کی جمعے کو ہونے والی ریلی کے خلاف احتجاچ کے باعث لبرل لیڈر نے اپنی شام کی ریلی کو سیکورٹی کے خطرے کے باعث منسوخ کر دیا۔ سنگھ نے مظاہرین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن پروف سسٹم کی کینیڈینوں کی اکثریت کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی بنا۶ پر کسی رہنما کو اپنی کسی تقریب کو منسوخ نہیں کرنا چاہیے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیۓ۔“

این ڈی پی لیڈر سنگھ کا طلباء کے قرضے اور ان پر سود ختم کرنے کے عزم کا اظہار“۔
