ہفتے کے روز ٹورنٹو میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پولیس نے ٹورنٹو کے 35 سالہ سہل سہل کے طور پر کی ہے۔ ٹورنٹو پولیس سروسز (ٹی پی ایس) نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں مقتول کی شناخت کی گئی۔ پولیس کے مطابق ، افسران ہفتے کی صبح تقریباً 5 بجے ایڈیلیڈ اور ڈنکن اسٹریٹ کے علاقے میں تھے جب انھوں نے فاٸرنگ کی آواز سنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے دوران دو خواتین کو بھی گولی مار کر زخمی کیا گیا ، ایک کو شدید زخم آئے اور دوسری کو معمولی زخم آئے۔ انسپکٹر کیلی اسکنر نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا ، “ہم صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ اس علاقے میں فٹ پاتھ پر چل رہے تھے جب جھگڑا ہوا تو ہمارے پاس بتانے کو مزید کچھ نہیں ہے۔” تینوں متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں سہل بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کو یقین ہے کہ تینوں متاثرین ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک سفید گاڑی کو فائرنگ کے بعد علاقے سے تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے اس وقت تک ممکنہ مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی ہے۔ اس علاقے کی معلومات یا ڈیش کیمرہ/نگرانی کی ویڈیو والے کسی بھی شخص کو
416-808-7400
پر پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گٸ ہے۔

” فائرنگ سے ہلاک ہونے والا 35 سالہ شخص ٹورنٹو کا رہائشی ہے۔“
