کیوبک: سنگھ نے روتھ ایلن بروسو کے ساتھ ، یاماچی ، کیوبک میں مہم چلائی جو کہ”اورنج ویو” کی علامت بن گئی تھیں جس نے پارٹی کو 2011 میں صوبے کی 59 نشستوں پر فتح دلا دی جب وہ برتھیر-مسکینج کی نشست پر منتخب ہوئی تھیں۔ بروسو کو اس وقت اس وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ اس نے مہم کا کچھ حصہ لاس ویگاس میں گزارا تھا۔ وہ 2015 میں دوبارہ منتخب ہوئیں لیکن 2019 میں بلاک کیوبیکو کی ییوس پیرن سے اپنی نشست ہار گئیں جس کے نتیجے میں پارٹی نے کیوبک میں ایک سیٹ کے علاوہ تمام سیٹیں کھو دیں۔ سنگھ نے بروسو کی ماضی کی کامیابی کی طرف اشارہ کیا کہ قسمت بدل سکتی ہے۔ سنگھ نے کہا ، “ایک سیاسی مہم میں چیزیں تیزی سے بدل جاتی ہیں۔
این ڈی پی لیڈر نے یہ قیاس آرائی کرنے سے بھی انکار کر دیا کہ وہ اقلیتی منظر نامے میں کنزرویٹو یا لبرلز کی حمایت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں اس الیکشن میں جیتنے کے لیے ہوں ، اس لیے میں ہار نہیں مانتا۔ “میں اگلا وزیر اعظم بننا چاہتا ہوں۔” 37 سالہ بروسو نے کہا میں نے پورا وقت کام کیا ، میں اکیلی ماں تھی۔ حالات بہت تیزی سے بدلتے ہیں۔” اتوار کے روز ، بروسیو مائیکروفون کے سامنے پر سکون دکھائی دی ان کی گفتگو میں دریا کا تحفظ ، کٹاؤ ، بنیادی ڈھانچہ ، گندے پانی کا علاج ، تیز رفتار انٹرنیٹ اور زرعی خود کفالت نمایاں تھے۔ ایک موقع پر وہ اپنے الفاظ پر لڑکھڑاتے ہوۓ ہنس پڑی اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اب اسے انگریزی بولنے کی عادت نہیں رہی۔ بروسو نے کہا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ووٹر سابقہ لبرل اور کنزرویٹو حکومتوں سے مایوس ہیں اور اس بار تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا ، “میں واقعی امید کر رہی ہوں کہ لوگ ہماری مدد کر رہے ہیں۔” سنگھ اور بروسو نے ایک ویب سائٹ کی نقاب کشائی بھی کی جس کے بارے میں انھوں نے کہا کہ لوگوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دینے میں مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ یہ سائٹ ، جسے howyouvote.ca کہا جاتا ہے ، ووٹنگ کے عمل کی وضاحت کرنے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی طرف راغب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

”روتھ ایلن بروسو کی واپسی پارٹی کے لیۓ معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ سنگھ کی امید“۔،
