اونٹاریو میں منگل کے روز 500 سے زیادہ کووڈ-19 کیس رپورٹ ہوٸے کیوں کہ سات روزہ اوسط تعداد جون کے آغاز کے بعد پہلی بار 700 سے تجاوز کرگٸ ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس کے 525 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ، جو گزشتہ ہفتے 694 سے قابل ذکر کمی ہے لیکن ایک ہفتے قبل کی تعداد 486 سے زیادہ ہے۔ تازہ ترین معاملات میں ، 326 ایسے افراد میں ہیں جو نان ویکسینیٹڈ تھے، 43 کو جزوی طور پر ویکسین دی گئی ہے ، 65 کو ویکسینیشن کی نامعلوم حیثیت ہے اور 91 کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔ آج کے اعداد و شمار پچھلے چھ دنوں کے روزانہ کیسز کی تعداد یعنی650 سے زیادہ ہیں۔ اونٹاریو نے اتوار کے روز 740 ، ہفتہ کو 835 اور جمعہ کو 781 نئے کیس رپورٹ کیے۔ سات دن کی اوسط تعداد میں ہفتے کے دوران ہفتے میں 17 فی صد اضافہ دیکھا گیا اور اب یہ تعداد 702 ہے جو ایک ہفتہ پہلے 600 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ آج کی اوسط تعداد 8 جون کے بعد سب سے زیادہ رپورٹ کی گئی ہے جب یہ تعداد 703 تھی۔ وزارت صحت کے مطابق، صوبے نے آج مزید 5 اموات ریکارڈ کیں جن میں سے 3 اموات 2 ماہ سے زیادہ پہلے ہوئیں اور اب اعداد و شمار کی اپ ڈیٹنگ کی وجہ سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ کل ، 680 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوئے جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں 5،868 ایکٹو کیسز سامنے آئے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اونٹاریو لیبز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،600 سے زائد ٹیسٹ کیے ، جس سے مثبت شرح 3.1 فیصد تک پہنچ گئی۔ گریٹر ٹورنٹو ایریا میں ٹورنٹو میں 120 ، پیل ریجن میں 60 ، یارک ریجن میں 30 ، ڈرہم میں 19 اور ہلٹن میں 14 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ جنوبی اونٹاریو میں ونڈسر میں 60 ، ہیملٹن میں 42 اور نیاگرا میں 41 کیس رپورٹ ہوئے۔ اونٹاریو کے اسپتالوں میں اس وقت 336 کووڈ-19 کے مریض ہیں اور ان میں سے 158 مریض انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں ہیں، جب کہ ایک ہفتے پہلے 156 تھے۔ آئی سی یو کے ان مریضوں میں سے ، 83 نان ویکسینیٹڈ ہیں ، 8 کو جزوی طور پر ویکسین دی گئی ہے ، 57 کو ویکسینیشن کی نامعلوم حیثیت ہے اور 10 کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے. جنوری 2020 سے 565،550 اب تک لیب سے تصدیق شدہ کورونا وائرس انفیکشن اور 550،179 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک ، اونٹارینز میں سے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 82 فی صد افراد کو کووڈ-19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور 76 فی صد کو دو خوراکیں ملی ہیں۔

” بریکنگ: اونٹاریو میں 525 کووڈ-19 کیسز، 7 دن کی اوسط تعداد 700 سے تجاوز“۔
