اوٹاوا – سال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت 1.1 فیصد کی سالانہ شرح پر سکڑ گئی، شماریات کینیڈا نے منگل کو کہا۔ پہلی لہر کے لاک ڈاؤن کے دوران 2020 کی دوسری سہ ماہی میں حقیقی مجموعی گھریلو مصنوعات کی فروخت میں تیزی سے کمی کے بعد ریکارڈ کیا گیا یہ پہلا سہ ماہی سکڑاؤ تھا اور یہ پچھلے مہینے ایجنسی کے ابتدائی تخمینے سے ایک تیز تبدیلی تھی کہ اپریل سے جون کی مدت میں معیشت 2.5 فی صد کی سالانہ شرح سے بڑھی۔ شماریات کینیڈا نے کہا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت کی شرح میں کمی کی وجہ گھریلو اشیا۶ کی فروخت اور برآمدات میں کمی ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ کاروبار میں اضافہ اور حکومتی اخراجات کے ساتھ ساتھ نئے گھر کی تعمیر اور تزئین و آرائش بھی معیشت کے منافع کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں تھی۔ گھریلو اخراجات بھی سہ ماہی میں برابر رہے۔ دوسری سہ ماہی کا اختتام دو ماہ کی کمی کے بعد جون میں معیشت میں 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا لیکن وبا سے پہلے فروری 2020 میں ریکاڈ ہونے والی معاشی سرگرمیوں کی شرح یعنی 1.5 فیصد سے کم ہیں۔ تاہم ، ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ جولائی کے لیے اس کا ابتدائی تخمینہ مہینے کے لیے 0.4 فیصد کا سکڑاؤ دکھاتا ہے۔ شماریات کینیڈا نے کہا کہ جولائی میں اہم کمی مینوفیکچرنگ ، کنسٹرکشن اور ریٹیل ٹریڈ میں ہوئی ، جبکہ رہائش اور فوڈ سروسز کو ماہانہ بہت زیادہ فائدہ ہوا کیونکہ پبلک ہیلتھ کی پابندیوں میں نرمی آئی۔ جولائی میں کل معاشی سرگرمیاں فروری 2020 میں ریکارڈ کی جانے والی وبائی سطح سے پہلے کے دنوں کی ریکارڈڈ شرح سے تقریباً دو فی صد نیچے تھیں۔ سی آئی بی سی کے سینئر ماہر معاشیات رائس مینڈس کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کینیڈا کی معیشت اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی کہ سال کی تیسری سہ ماہی کے آغاز پر بہت سے لوگوں کا خیال تھا۔ انھوں نے ایک نوٹ میں لکھا ، “اور اب یہاں چوتھی لہر کے ساتھ ، معیشت کو ایک اور طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔”

”دوسری سہ ماہی میں معیشت کو دھچکہ، وبا کے آغاز سے جی ڈی پی میں پہلی بار اتنی کمی“۔
