ٹورنٹو کیتھولک ڈسٹرکٹ سکول بورڈ ٹی سی ڈی ایس بی
( میں ایک نگراں پر جنسی زیادتی کا الزام کے باعث فرد جرم عائد کی گئی ہے اور اِس کی تحقیقات ہورہی ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق ، یکم جون اور 31 دسمبر 2019 کے درمیان ایٹوبیکوک کے سینٹ مورس کیتھولک اسکول میں بطور نگراں ملازم ایک طالبہ سے جنسی خواہش کا اظہار کیا۔ 26 اگست کو ، ٹورنٹو پولیس نے برامپٹن ، اونٹاریو کے رہاٸشی ایک 52 سالہ شحص کو گرفتار کیا۔ واقعہ کے ملزم یوگیستر پرشاد کو جنسی عمل کی دعوت دینے کے سلسلے میں دو الزامات کا سامنا ہے۔ الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ پرشاد 2002 سے ٹی سی ڈی ایس بی کے اندر متعدد اسکولوں میں بطور نگراں ملازم تھے ، جن میں سینٹ روچ کیتھولک اسکول ، ڈانٹے الیگیری اکیڈمک اور ریجینا منڈی کیتھولک اسکول شامل ہیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے افراد سے کہا جارہا ہے کہ وہ پولیس سے یا کرائم اسٹاپرز سے گمنام رابطہ کریں۔

” ٹورنٹو: کیتھولک اسکول بورڈ کے نگراں پر جنسی زیادتی کا الزام “۔
