اوٹاوا – وفاقی انتخابی مہم کی پہلی ٹیلی ویژن بحث میں آج رات چار رہنما آمنے سامنے ہوں گے۔ آج ایک ٹی وی چینل پر فرانسیسی مباحثہ نشر ہوگا ، جو کہ کیوبک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ یہ مباحثہ مہم کے عین وسط میں یعنی نقطہ۶ عروج میں ہورہا ہے اور 20 ستمبر کو انتخابی نتائج کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں صرف چار رہنما، لبرلز کے جسٹن ٹروڈو ، کنزرویٹو کے ایرن او ٹول ، بلاک کیوبیکو کے یویس فرانکوئس بلانشے اور این ڈی پی کے جگمیت سنگھ حصہ لیں گے۔ گرین پارٹی کی اینامی پال اور پیپلز پارٹی کے میکسم برنیئر کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اس ٹی وی مباحثہ کو 2019 کی مہم میں اہم سمجھا گیا۔ اس وقت کے کنزرویٹو لیڈر اینڈریو شیئر نے اسقاط حمل اور مرنے میں طبی امداد کے مسائل پر وسیع پیمانے پر اپنے قدامت پسندانہ خیالات کا اظہار کیا جسے ووٹرز کی اکثریت نے پسند نہیں کیا اور اسی وجہ سے بالآخر ٹروڈو کی لبرلز جماعت کو معمولی برتری سے فتح حاصل کرنے میں مدد ملی۔ اس وقت وفاقی سیاست میں نئے آنے والے بلانشے کی کارکردگی کو بلاک کیوبیکو کو نئی زندگی دینے کا سہرا بھی دیا گیا ، جس نے ٹروڈو کو واضح اکثریت کا مینڈیٹ نہ لے جانے دیا۔ ٹی وی مباحثہ، لیڈرز ڈیبیٹس کمیشن کے زیر اہتمام دو سرکاری مباحثوں کے علاوہ ہے۔ سرکاری مباحثے اگلے ہفتے ہونے والے ہیں – 8 ستمبر کو فرانسیسی میں اور 9 ستمبر کو انگریزی میں۔ پال ان مباحثوں میں حصہ لیں گے۔ ٹی وی مباحثے میں ایک وقت میں دو رہنماؤں کے آمنے سامنے مقابلوں کا سلسلہ شامل ہوتا ہے ، جس میں تیز و تند بحث اور طویل مباحثے جن میں تیز و تند اور نوکیلے کٹیلے جملوں کے تبادلے ہوتے ہیں۔ آج رات کا دو گھنٹے مباحثہ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

” انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹیلی ویژن پر سیاسی رہنماٶں کا پہلا مباحثہ “۔
