تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام نارتھ یارک میں ایک شخص نے جان بوجھ کر ایک پولیس کروزر کو نشانہ بنایا۔ ٹورنٹو پولیس ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام جان بوجھ کر اس نے گاڑی سے پولیس کروزر کو ٹکر ماری تھی۔ یہ واقعہ شام 5:34 پر ہوا پولیس نے بتایا کہ ڈفرین اسٹریٹ اور لارنس ایونیو ویسٹ کے علاقے میں جب ایک افسر نے گاڑی کے ڈرائیور کو ایک ٹریفک جرم کرنے پر گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے جان بوجھ کر افسر کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم تیز رفتاری سے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی عمر 35 سے 45 سال بتائی ہے۔ وہ حادثے کے وقت خاص ڈیزائن والی سلور منی کوپر چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کو سامنے والے حصے کو واضح نقصان پہنچا۔ اس واقعہ سے متعلق معلومات رکھنے والے کسی بھی شخص سے کہا جارہا ہے کہ وہ پولیس یا جرائم روکنے والوں سے رابطہ کرے۔

پولیس کروزر کو ٹکر مارنے والے ملزم کی تلاش
